19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب منڈاویہ نےکہا ہے کہ بھومی راشی پورٹل نے ملک میں زمین کے نظام تحویل کے عمل کو تبدیل کردیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، جہاز رانی اور کیمیکل وفرٹیلائزر کے مرکزی وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈاویہ نے ملک میں سڑکوں اور شاہراہوں کے سیکٹر میں  تحویل اراضی کے عمل میں بھومی راشی پورٹل کے کامیاب نفاذ پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آج نئی دہلی میں جناب منڈاویہ نے کہا کہ بھارت میں ڈیجیٹائزیشن وزیر اعظم جناب نریندر کی قابل قیادت میں نئی اونچائیوں میں پہنچ رہا ہے اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت  کابھومی راشی پورٹل کی کامیابی اس کی ایک شاندار مثال ہے۔اس پورٹل میں اراضی کی تحویل کے معاملات کو پوری طرح ڈیجیٹل اور کاغذ کے بغیر حل کرنے کی گنجائش ہے، جس کے نتیجے میں تحویل اراضی کے معاملات کو نہایت شفاف طریقے سے تیزی کے ساتھ ، بدعنوانی سے پاک اور غلطی کے بغیر حل کیا جاتا ہے۔اس سے سرگرمیوں کا بروقت پتہ لگانے اور تحویل اراضی سے متعلق رپورٹیں تیار کرنے میں بھی کامیابی ملی ہے۔

جناب منڈاویہ نے بتایا کہ ملک بھر کے تقریباً 7لاکھ گاؤں کے مالیہ کا ریکارڈ پورٹل سے مربوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹل تبدیلی سے تحویل اراضی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے میں درکار وقت کو ، جو تین سے چھ ماہ تک تھا، کم کرکےایک سے دو ہفتے کردیا ہے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ پچھلے دو برسوں کے دوران ہر سال تحویل اراضی کے تقریباً ایک ہزار نوٹیفیکیشن جاری کئے جاتے تھے، لیکن اب اس مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ہی وزارت اب تک 1700سے زیادہ نوٹیفیکیشن جاری کرچکی ہے۔

جناب منڈاویہ نے مزید کہا کہ اس عمل میں سے نظام میں شفافیت بھی پیدا ہوئی ہے۔اس سے پہلے منظور شدہ معاوضے کی رقم  سی اے ایل اے کے پاس جمع کی جاتی تھی، لیکن بھومی راشی پورٹل کے ساتھ اب یہ رقم پبلک فائنانیشیل مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے براہ راست متعلقہ شخص کے کھاتے میں منتقل ہوجاتی ہے، جو اس پورٹل کا ہی ایک حصہ ہے۔اس کے علاوہ یہ عمل زیادہ ماحول دوست ہے، کیونکہ اس میں فائلوں کو ادھر ادھر لے جانے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ سب کام ڈیجیٹل طریقے سے کیا جاتا ہے۔جناب منڈاویہ نے کہا بھومی راشی پورٹل درست طورپر ڈیجیٹل بھارت کی کامیابی کی ایک سچی داستان ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More