19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب منڈاویہ نے کوچین پورٹ کیرل کے ہندوستان کے پہلے ٹرانس شپ منٹ ہب ۔ ولار پدم ٹرمنل کے کام کاج کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، جہاز رانی کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)  جناب منسکھ منڈاویہ نے  کوچین پورٹ کے ولار پدم ٹرمنل  کی ترقیاتی سرگرمی کا جائزہ لیا۔ یہ ہندوستان کا پہلا ٹرانس شپ منٹ پورٹ ہے  جس کا بندوبست  ڈی پی ورلڈ  کے ذریعہ کیاجاتا ہے۔

جناب منڈاویہ نے  افسروں کو ہدایت دی کہ وہ  ہندوستان کے  ٹرانس شپ منٹ ہب  اور جنوبی ایشیا کے  ممتاز مرکز  کے وژن کو  حقیقت کا جامہ پہنانے اور مختلف چیلنجوں  کا سامنا کرنے کی  حکمت عملی تیار کریں۔ جناب منڈوایہ نے کہا  ‘‘ہم ہندوستانی بندرگاہ کے ذریعہ ہندوستانی  کارگو  ٹرانس شپ  کو کو یقینی بنانے کے لئے  ہندوستانی پورٹ پر  ٹرانس شپ منٹ سہولت تیار کررہے ہیں۔ ولار پدم ٹرمنل کے  مختلف مسائل کو حل کرنا جہاز رانی کی وزارت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے’’۔

ٹرانس شپ منٹ ہب  اسی بندرگا ہ پر   ایسا ٹرمنل ہوتا ہے جو  کنٹینرس  کو ہینڈل کرتا ہے، عارضی طور پر ان کا ذخیرہ کرتا ہے، پھر انہیں آگے کے مقام کے لئے  دوسرے جہازوں پر منتقل کردیتا ہے۔ کوچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرانس شپمنٹ ٹرمنل (آئی سی ٹی ٹی)، جسے مقامی طور پر  ولار پدم ٹرمنل کہا جاتا ہے، ہندوستانی  ساحل پر  اسٹریٹجک  اہمیت والے  مقام پر واقع ہے۔یہ  ٹرانس شپ منٹ ہب کے طور پر کام کرنے کےتمام معیارات پورے کرتا ہے جن میں  درج ذیل شامل ہیں:

  •  بین الاقوامی سمندری راستوں سے  قربت کے لحاظ سے  یہ سب سے اچھے مقام پر واقع ہندوستانی بندرگاہ ہے؛
  • یہ تمام  ہندوستانی  فیڈر بندرگاہوں  سے کم از کم اوسط  سمندری  فاصلے پر واقع ہے؛
  • اس میں ایسی کنکٹی وٹی ہے جو  ہندوستان کے مغرب اور مشرقی ساحل  مندرا سے لیکر کولکاتا تک  تمام بندرگاہوں سے  متعدد ہفتہ وار فیڈر کنکشن رکھتی ہے۔
  • یہ ہندوستان کے  اہم  بازاروں  سے قریب ہے۔
  • اس کے پاس  بڑے جہازوں کا بندوبست کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ اور  ضرورت کے مطابق اس میں توسیع کرنے کی صلاحت موجود ہے۔

کوچی پورٹ کے ولار پدم ٹرمنل کو   جنوبی ہندوستان کے لئے  سب سے زیادہ پسندیدہ  گیٹ وے اور جنوبی ایشیا کا ممتاز ٹرانس شپ منٹ ہب  بنانے  کی تجویز ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More