22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب من سکھ مانڈویہ نے این ایل ایف پانی پت اکائی کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی  وزیر برائے کیمیکلز  اور کھاد جناب من سکھ مانڈویہ نے آج نیشنل  فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (این  ایل ایف) کے پانی پت یونٹ کا دور کیا۔

جناب مانڈویہ نے وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا اور اس وبا کی صورتحال کے دوران سخت پابندیوں  کے باوجود  ٹیم این ایف  ایل کسان کو ان کی شاندار خدمات کے لئے مبارک باد  پیش  کی۔ کووڈ-19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی سخت پابندیوں کے باوجود این ایل ایف کی فروخت میں 71 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر  وزیر موصوف نے کہا کہ  زیادہ سے زیادہ معیاری  (کوالٹی) پیداوار حاصل کرنے اور مٹی کی ذرخیزی کو برقرار رکھنے کے لئےمٹی کی جانچ ضروری ہے۔

انہوں نے  موبائل سوائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور افسران سے کھاد کےمتوازن استعمال پر خصوصی  توجہ دینے کے لئےکہا۔  میٹنگ کے بعد جناب مانڈویہ نے ایک پودا لگایا جو ترقی اور طاقت کی علامت ہے۔

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Desktop\UNI\2.jpg

پانی پت یونٹ پہنچنے  پر ، کمپنی کےچیئرمین  اور منیجنگ  ڈائریکٹر جناب ویریندر ناتھ دت اور ڈائریکٹر (تکنیکی)  جناب نرلیپ سنگھ رائے نے وزیر موصوف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جناب انل موتسارا ،چیف جنرل  منیجر (مارکیٹنگ)اورپانی پت یونٹ کےجنرل منیجر (انچارج)جناب رتناکر مشرا اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر موصوف کو پانی پت پلانٹ پر یزینٹیشن  کے ذریعہ  تفصیلی معلومات  بھی فراہم کی گئی۔ پریزینٹیشن کے دوران جناب مانڈویہ نے کھاد کے شعبے سے متعلق  کاروباری پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور کمپنی کی رہنمائی کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More