نئی دہلی، ،سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہاز رانی اور آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل دہلی میں کالندی کنج – میٹھا پور سڑک پر ایک 6 لین اور محدود رسائی والے قومی شاہراہ پروجیکٹ کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 59 کلو میٹر طویل یہ شاہراہ رنگ روڈ – ڈی این ڈی جنکشن سے شروع ہوگی اور کالندی بائی پاس فرید آباد – بلبھ گڑھ بائی پاس سے ہوتی ہوئی کے ایم پی پر دہلی – ممبئی ایکسپریس وے پر ختم ہوگی ۔ اس پروجیکٹ پر تقریبا 3580 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
اس پروجیکٹ میں 29 کلو میٹر تک دونوں طرف تین تین لین والی سروس روڈ ہوں گے ، 7.350 کلو میٹر سڑک ستو نوں پر ہوگی ، میٹرو لائن کے چار مقامات پر لیول کراسنگ ہوں گی ، 18 نئے انڈر پاس بنائے جائیں گے جبکہ 9 انٹرچینج جنکشن ہوں گے ۔ یہ پروجیکٹ آشرم – بدر پور – فرید آباد – بلبھ گڑھ خطے میں انہیں دہلی میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا۔ امید ہے کہ اس سے گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی میں کمی آئے گی۔
یہ پروجیکٹ اُن 9 دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ ہوگا جو دہلی این سی آر میں بھیڑ بھاڑ کرنے کے لئے نافذ کئے جارہے ہیں۔ ان میں 280 کروڑ روپے کی لاگت سے دھولا کنواں سے ہوائی اڈے تک تین کلو میٹر سگنل سے پاک شاہراہ ، جو تقریبا 40 فیصد مکمل ہوچکی ہے ؛ گروگرام – سونا روڈ پر 6 لین والا ستونوں پر کاریڈور جس پر تقریبا 2 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور اس پر کام شروع ہوچکا ہے ؛ 2300 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ نمبر ایک پر مکربا چوک سے پانی پت تک 8 لین والی دہلی- پانی پت شاہراہ ، جو 48 فیصد مکمل ہوچکی ہے ؛ 9500 کروڑ روپے کی لاگت سے 8 لین والی محدود رسائی کی دوارکا شاہراہ ، جس پر کام شروع ہوچکا ہے ، دہلی – میرٹھ ایکسپریس وے کے لئے 5900 کروڑ روپے کی لاگت سے پیکج دو ، تین اور چار ، جس میں پیکج دو پر 36 فیصد ، پیکج تین پر 76 فیصد اور پیکج چار پر 32 فیصد کام کیا جاچکا ہے ؛ 1200 کروڑ روپے کی لاگت سے کھیکرا – ای پی ای جنکشن سے شاملی – سہارنپور تک ( قومی شاہراہ نمبر 709 بی ) 124 کلو میٹر تک شاہراہ کر چار لین والا بنانا ؛ دوارکا ؍ این ایچ 08 کو وسنت گنج – نیلسن منڈیلا روڈ تک ملانے کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے رنگ پوری بائی پاس ، جو ڈی پی آر مرحلے میں ہے ؛ 4 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بھارت مالا کے تحت دہلی کے لئے 75 کلو میٹر طویل تیسرا رنگ روڈ ؛ جو ڈی پی آر کے مرحلے میں اور 2600 کروڑ روپے کی لاگت سے اکشر دھام ، این ایچ 24 جنکشن سے باغپت روڈ پر ای پی ای جنکشن تک 31.3 کلو میٹر طویل شاہراہ کر 6 لین بنانا شامل ہے ۔