16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب نتن گڈکری نے شاہراہوں کی صلاحیت سے متعلق ہندوستان کا پہلا مینول جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، جہازرانی اور آبی وسائل، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کی بحالی کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دلّی میں سڑکوں کی صلاحیت سے متعلق ہندوستان کا پہلا مینول جاری کرنے کی رسم انجام دی۔ یہ مینول، جسے انڈو ایچ سی ایم کا نام دیا گیا ہے، سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی نے تیار کیا ہے۔ یہ ہندوستان میں سڑکوں کے مختلف زمروں میں ٹریفک کی صورت حال کے جامع ملک گیر جائزے پر مبنی ہے۔ ان زمروں میں ایک لین والی، دو لین والی اور کئی لین والی شہری سڑکیں، بین شہری شاہراہیں اور ایکسپریس ویز نیز ان سڑکوں پر چوراہوں سے متعلق زمرے شامل ہیں۔  اس جائزے میں 7 تعلیمی ادارے شامل ہوئے، جن میں رڑکی کا آئی آئی ٹی، ممبئی اور گوہاٹی کے آئی آئی ٹیز، نئی دہلی کا اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹکچر، شب پور کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سورت کا سرکار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور چنئی کی انّا یونیورسٹی شامل ہیں۔

اس مینول میں وہ رہنما خطوط دیے گئے ہیں کہ کس طرح مختلف قسموں کی سڑکوں کی توسیع کی جائے اور ان کا انتظام کیا جائے، نیز چوراہوں کو کس طرح چوڑا کیا جائے اور یہ کہ اس سلسلے میں  کس طرح کی خدمات کی ضرورت ہے۔ اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ سڑک انجینئروں اور پالیسی سازوں کے لئے رہنمائی کا ایک مفید ذریعہ ثابت ہوگا۔ اسے ہندوستان میں ٹریفک کے پھیلاؤ اور منفرد حیثیت کو دیکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ امریکہ، چین، ملیشیا، انڈونیشیا اور تائیوان نے عرصہ پہلے اس طرح کے سڑک مینول تیار کرلئے تھے، لیکن ہندوستان میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کا مینول تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نتن گڈکری نے امید ظاہر کی کہ یہ مینول جس کا ایک طویل عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا، ہندوستان میں سڑکوں کی سائنسی منصوبہ بندی اور توسیع میں مددگار ثابت ہوگا۔ سائنس دانوں، ڈیزائن سازوں، پالیسی سازوں اور شاہراہوں کے پروجیکٹوں پر عمل درآمد کرانے والوں پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کو فوری طور پر دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی اور پریکٹس کے برابر آنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرسکیں، جو محفوظ ہو، سستا ہو اور ماحولیات دوست ہو۔ جناب گڈکری نے نئے میٹریل مثلاً فلائی ایش، پلاسٹک، تیل کے محلول اور میونسپل کچرے کو سڑکوں کی تعمیرات میں استعمال کرنے کے معاملے میں ان میٹریلوں کو مقبول بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سائنس دانوں اور میڈیا کے افراد کو بھی ایک سرگرم رول ادا کرنا ہے۔ انھوں نے تحقیق کاروں اور انجینئروں سے بھی کہا کہ ہندوستانی سڑکوں کے لئے محفوظ اور مؤثر اسپیڈ بریکرس کا ڈیزائن تیار کرنے میں تیزی لائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More