نئی دہلی: کھیل کو د ، پولیس فورس کے اہم خصوصیت کے حامل ہیں کیونکہ کھیل کودانسان میں ڈسپلن ، جذبہ اورفرض کے لئے لگن پیداکرتے ہیں ۔ یہ بات آج داخلی امور کے وزیرمملکت جناب نتیانند رائے نے چوتھی کل ہندپولیس جوڈو کلسٹرچیمپئن شپ کا آج نئی دہلی میں افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ یہ پانچ روزہ اسپورٹس ایونٹ اس ماہ کی 7تاریخ کو اختتام پذیرہوگی ۔
وزیراعظم اورمرکزی وزیرداخلہ کے امیدافزا ‘‘ کھیلو انڈیا’’ پروگرام کے نظریئے کا ذکرکرتے ہوئے جناب رائے نے کہاکہ اسپورٹس ملک کے اتحاد میں تعاون دینے کے ساتھ حصے داروں کی صحت اور فٹ نیس کے لئے بھی ضروری ہیں ۔ انھوں نے خیال ظاہرکیا کہ اس طرح کے ایونٹ ملک بھرمیں ہرسطح پرمنعقدہ کئے جانے چاہیئں تاکہ ملک میں موجودہ اسپورٹنگ صلاحیت کو تلاش کیاجاسکے اوربین الاقوامی سطح پرقابل فخرمقام حاصل کیاجاسکے ۔
اس چوتھی کل ہندپولیس جوڈوکلسٹرچیمپئن شپ کاانعقاد اس سال سی آرپی ایف کررہی ہے ، جس میں ملک بھرسے 1207کھلاڑیوں پرمشتمل 34ٹیمیں حصلہ لیں گی ۔اس میں 15ٹرافیاں ، 214میڈلز، اورایک بہترین جمناسٹ میڈل عطاکیاجائے گا۔