نئی دہلی، 25 فروری اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ ہندوستان فن ثقافت، موسیقی اور ادب سے مالا مال ہے اور یہ بیش بہا ثقافتی ورثہ ’سماجی اور ثقافتی ہم آہنگی‘ کا ایک مؤثر مشن بن سکتا ہے۔ وزارت اقلیتی امور کی اسکیم ’ہمارا ورثہ‘ کے تحت ثقافتی ہم آہنگی سے متعلق کمیٹی کی پہلی میٹنگ آج نئی دہلی میں جناب مختار عباس نقوی کی صدارت میں ہوئی ۔
جناب نقوی نے کہا کہ ہمارے ملک کا ہر گوشہ بیش بہا اور شاندار ثقافتی ورثے، مختلف زبانوں، روایات اور ثقافتی ہم آہنگی کے پیغامات سے معمور ہے۔ آج کے دور کی یہ ضرورت ہے کہ ان صلاحیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر ایک موقع فراہم کیا جائے ۔
جناب نقوی نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ وزارت اقلیتی امور کی اسکیم ‘ہمارا ورثہ’ ثقافتی ہم آہنگی كانکلیو میں معاون ہو سکے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ غزلوں، نظموں، قوالیوں، روایتی گیت – سنگیت کا ایک مؤثر اور تعمیری مشن کے طور پر ثقافتی ہم آہنگی اور ورثے کی تشکیل، اظہار اور انہیں بااختیار بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ’ہمارا ورثہ‘ اسکیم کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں نہ صرف مشہور آرٹسٹ بلکہ ایسے باصلاحیت فنکاروں کو بھی، جنہیں ابھی تک کوئی فورم نہیں ملا یا ان پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی، مناسب موقع فراہم کیا جا سکتا ہے، جس سے ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ’ہمارا ورثہ‘کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں غزلوں، نظموں، قوالیوں، روایتی گیت – سنگیت اور رقص کے پروگرام منعقد کئے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں قائم ایک اعلی سطحی کمیٹی پروگرام کی نوعیت، مقام، تاریخ، مہینہ اور حصہ لینے والے موسیقاروں، نغمہ نگاروں، رقاص، گلوکاروں اور دیگر فنکاروں سمیت پوری سرگرمیوں کے لئے ایک فریم ورک تیار کرے گی۔
’ہمارا ورثہ‘ اسکیم کے تحت ثقافتی ہم آہنگی كانکلیو سے متعلق کمیٹی کے ارکان میں سرودوادك امجد علی خان، اداکار ٹام الٹر، غزل گلوکار پناج مسانی، پنجاب کے گلوکار ہنس راج ہنس، اداکار عامر رضا حسین، شاعر اشوک چكردھر، فلم ڈائریکٹر دیویندر کھنڈیلوال، سماجی کارکن کلثوم سیف اللہ نغمہ نگار سمیر، رائٹر رومی جعفری، آئی سی سی آر کے ڈی جی امریندر کھٹوا ، ہندی شاعر گجندر سولنکی، سابق سفیر اشوک سجن ہار ، فلم ہدایت کار نتن موانی شامل ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر ارکان نے آج کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزارت اقلیتی امور دہلی کے قدیم قلعہ میں ثقافتی ہم آہنگی كانکلیو منعقد کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔