11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب پرکاش جاوڑیکر نے یومِ آئین پر ای: کمپینڈیم جاری کیا

Urdu News

نئی لّی ، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر  جناب پرکاش جاوڑیکر نے  آج یہاں  آئین  ، بنیادی حقوق  اور بنیادی  ذمہ داریوں پر مضامین  کا ایک ای – کمپینڈیم جاری کیا ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ آج  جو  کمپینڈیم  جاری کیا گیا ہے ، وہ ایک  اہم دستاویز ہے  اور میں ،   اِس پہل کے لئے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت  پریس انفار میشن بیورو کو مبارکباد دیتا ہوں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ  پریس انفار میشن بیورو ( پی آئی بی ) کے ذریعے مرتب کردہ  ، اِس کمپینڈیم میں اہم شخصیات   کے ذریعے  لکھے گئے مضامین   ، متعلقہ مواد کے لئے  حوالہ جاتی کتاب کے طور پر  کام کریں گے ۔

          وزیر موصوف نے ، وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کو یاد کیا  ، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین  ملک  کا سب سے بڑا  مذہبی صحیفہ ہے  ۔  انہوں نے مزید کہا کہ  یومِ آئین  کا جشن  منانے   کا تصور وزیر اعظم نے ہی دیا ہے ۔

          جناب جاوڑیکر نے  یہ کہتے ہوئے  آئین کی اہمیت کو  اجاگر کیا  کہ اس  بے مثال  دستاویز میں   تمام  عوام کے  یکساں حقوق دیئے گئے ہیں  اور سماج کے تمام طبقوں کے لئے برابری  کے انصاف  کے لئے ایک نظام پیش  کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کو  ذیل میں دی گئی ویب سائٹ پر  دیکھا  جا سکتا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/ebooklat/Flip-Book/constfiles/index.html

کمپینڈیم کے بارے میں :

          اس ای بک میں جسٹس صاحبان ، صنعت کاروں  اور فن کاروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے  والی  اہم شخصیات کے 32 مضامین شامل ہیں ۔  اہم تصنیف کاروں  میں  آنند مہندرا ، کے کے وینو گوپال  اور سونل  مان سنگھ شامل ہیں ۔  اس بک کو  پہلے  ای کافی  ٹیبل بک کے طور پر تیار کیا گیا تھا  لیکن اس کی وسیع  رسائی کے لئے  ، اسے ایک  ای – کمپینڈیم کے طور پر  بھی جاری کیا گیا ہے ۔  اس کمپینڈیم میں  آئین کے تحت  بنیادی حقوق اور بنیادی ذمہ داریوں  کے علاوہ  ، قومی سالمیت اور  عوامی بہبود کے لئے  آئین کے  ادا کئے گئے وسیع کردار  پر توجہ  مرکوز کی گئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More