نئی دہلی، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کلچر کے شعبےمیں ممتاز
فنکاروں کو سینئر / جونیئر فیلو شپ دینے کی اسکیم میں ادب کے شعبے میں ہندوستانی آئین کے 8 ویں شیڈول کی باقی دو زبانوں یعنی نیپالی اور سنتھالی کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان کلچر کے وزیر نے آج نئی دلّی میں میڈیا کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران کیا ۔
کلچر کی وزارت کلچر کے شعبے میں ممتاز فن کاروں کو سینئر / جونیئر فیلو شپ دینے کی ایک اسکیم چلاتی ہے ۔ یہ فیلو شپ تحقیق پر مبنی پروجیکٹوں کے لئے دی جاتی ہے ۔
سینئر / جونیئر فیلو شپ اسکیم کے لئے انتخاب کا عمل دوارکا میں قائم ثقافتی وسائل اور تربیت کا مرکز ( سی سی آر ٹی ) انجام دیتا ہے ۔ اس کے لئے ‘‘ ادبی فنون ’’ کے شعبے کے تحت امید وار ذیلی شعبے میں 22 زبانوں میں تحقیق کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ ان 22 زبانوں میں آئین کی دفعہ 344 ( 1 ) کے 8 ویں شیڈول اور آئین کی دفعہ 251 کے تحت 20 زبانوں کے علاوہ انگریزی اور کھاسی شامل ہیں ۔ ان 20 زبانوں میں مندرجہ ذیل زبانیں شامل ہیں :
( 1 ) آسامی ، ( 2 ) بنگالی ، ( 3 ) بوڈو ، ( 4 ) ڈوگری ، ( 5 ) گجراتی ، ( 6 ) ہندی ، ( 7 ) کنڑ ، ( 8 ) کشمیری ، ( 9 ) کونکنی ، ( 10 ) میتھلی ، (11 ) ملیالم ، ( 12 ) منی پوری ، ( 13 ) مراٹھی ، ( 14 ) اڑیہ ، ( 15 ) پنجابی ، ( 16 ) سنسکرت ، ( 17 ) سندھی ، ( 18 ) تمل ، ( 19 ) تیلگو اور ( 20 ) اردو ۔