17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب پیوش گوئل نے تجارتی انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی

Urdu News

نئی دلّی: کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے  جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  تجارتی انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی ۔  انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ملک نے  کووڈ – 19 عالمی وباء کے خلاف لڑائی کے لئے خود کو تیار کیا ہے اور اس کے لئے صلاحیتوں  میں اضافہ کیا ہے ۔  تحفظاتی ساز و سامان ( جیسے  ماسک  ، سینیٹائزر ، دستانے  ، پی پی ای  ) کی گھر میں تیاری  میں تیزی آئی ہے ، صحت کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کیا گیا اور لوگوں میں  اِس وباء سے متعلق بیداری پیدا کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے  متحد ہوکر  غیر معمولی بحران کا سامنا کرنے کے لئے وزیر اعظم کی اپیل   پر حکومت کی ہدایات اور رہنما خطوط پر عمل کیا ہے ۔ اس دوران آروگیہ سیتو  تیار کیا گیا ہے ، جو ایک شیلڈ کے طور پر کام کرتا ہے اور اس بحران میں ایک دوست  اور پیغامبر کے طور پر کام کر رہا ہے ۔ لوگوں نے  اپنے طرز زندگی میں تبدیلی کی ہے اور مختلف حالات میں رہ کر  زندگی گزارنے ، کام کرنے  اور مطالعہ کرنے   کا طریقہ  اختیار کیا ہے ۔ جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم  کے ذریعے وقت پر درست  فیصلے کئے گئے ہیں  اور عوام نے ، اُن پر عمل درآمد کیا ہے ۔ اس سے ملک کو  مدد ملی ہے اور ہمارا ملک  زیادہ وسائل اور کم آبادی والے دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے بہتر پوزیشن میں ہے۔

          رہنما خطوط میں نرمی کے بعد بھی خردہ تاجروں کو در پیش  مشکلات کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ زیادہ تر دکانوں کو  کسی ضروری اور غیر ضروری امتیاز کے بغیر  کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ مالس میں بقیہ دکانوں کو کھولنے کا فیصلہ بھی وزارت صحت کے رہنما خطوط کو ذہن میں رکھتے ہوئے جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے ذریعے کووڈ – 19 سے لڑنے کی خاطر اعلان کردہ آتم نربھر  کے پیکیج میں ایم ایس ایم ای کے لئے کسی ضمانت کے بغیر  3 لاکھ کروڑ روپئے کے قرض میں ایسے تاجروں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز سیکٹر کی تشریح میں تبدیلی  سے ، اُن کو بھی مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بھی  اس بات کا اشارہ دیا ہے  کہ وہ  اُن مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی کھلا  ذہن رکھتی ہیں ، جو ابھی حل نہیں ہوئے ہیں ۔  جناب گوئل نے خردہ تاجروں سے کہا کہ  وہ ای – کامرس سے خوف زدہ نہ ہوں کیونکہ عام آدمی  نے اب یہ سمجھ لیا ہے کہ  آس پڑوس میں کیرانہ کے دکانداروں نے انہیں بحران کے وقت میں کافی مدد کی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ حکومت   خردہ تاجروں کے لئے  بی 2 بی کی سہولت والا نظام تیار کرنے کے لئے کام کر رہی ہے تاکہ اُن کی رسائی میں توسیع کے لئے تکنیکی مدد فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے یکساں تبدیلی کے اقدامات کئے ہیں ، جو  بھارت کو  ایک مضبوط ملک بنانے میں مدد دیں گے ۔  تاجر برادری کو در پیش   مخصوص مدت کے قرضوں ، مُدرا قرضوں اور دیگر امور   سے متعلق  جناب گوئل نے کہا کہ  اس کا حل تلاش کرنے کے لئے یہ معاملہ وزارتِ خزانہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ کئی  اشاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت  بحالی کی  جانب گامزن ہے ۔   اس مہینے  بجلی کا استعمال  پچھلے سال کی اسی مدت کے برابر ہو گیا ہے اور آکسیجن کی پیداوار بھی بڑھا دی گئی ہے ۔  برآمدات   ، جو اپریل میں  تقریباً 60 فی صد تک کم ہو گئی تھی ،  اُس میں بھی اضافے کا رجحان ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ اِس مہینے  بر آمدات میں  بہتری آئے گی ۔  خدمات کی بر آمدات میں   پچھلے مہینے میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔  انہوں نے یہ بھی  بتایا کہ اشیاء کی   برآمدات میں  کمی کے مقابلے  در آمدات میں پچھلے مہینے  کافی کمی آئی ہے ، جس سے  تجارتی خسارے میں کمی ہوئی ہے۔

          وزیر  موصوف نے کہا کہ پچھلے دو مہینے کے دوران حکومت نے   تاجروں  اور بھارتی مینو فیکچررس   کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور مستقبل میں بھی  اُن کی مدد کرے گی ۔  انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ  وہ بھارتی اشیاء کا استعمال کریں ، اسے فروغ دیں اور  اس میں مدد کریں ۔   وزیر موصوف نے  ان پر زور دیا کہ وہ  اعتماد ، جرأت مندی اور  حوصلے کے ساتھ کام کریں  اور  کامیابی اُن کے قدم چومے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More