23.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب پیوش گویل نے کاٹھ گودام – دہرا دون کے درمیان نئی ٹرین نینی – دون جن شتابدی ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی

Urdu News

نئیدہلی؛ ریل اور کوئلہ کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے آج ریل بھون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 12092/12091 کاٹھ گودام – دہرادون نینی – دون جن شتابدی ایکسپریس (ہفتے میں پانچ دن) کو  ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقعے پر ریلوے بورڈ کے صدر جناب اشونی لوہانی، ریلوے بورڈ کے ممبر ٹریفک جناب گریش پلئی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ یہ نئی ریل گاڑی کاٹھ گودام اور دہرا دون کے درمیان اضافی خدمات فراہم کرائے گی۔

اس موقعے پر، جناب پیوش گویل نے کہا، ’یہ نئی ریل گاڑی سیاحت کے دو اہم ترین مقامات یعنی دہرادون (مسوری) اور کاٹھ گودام (نینی تال) کو جوڑے گی۔ یہ نئی ریل گاڑی علاقے میں ترقی بھی لائے گی کیونکہ یہ اتر پردیش میں رودر پور اور مرادآباد جیسے اہم ترین تجارتی شہروں کو بھی جوڑے گی۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا  کہ نئی ریل گاڑی اس روٹ پر سفر کرنے والے روزانہ مسافروں کی بھی مدد کرے گی جو اسی دن گھر پہنچ جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اتراکھنڈ کے لوگوں کو اس نئی ریل گاڑی خدمات کا آغاز کیے جانے پر مبارکباد پیش کی۔

آج شروع ہوئی اس نئی ریل گاڑی خدمات کے وقت، کمپوزیشن، چلنے کے دن وغیرہ سمیت  مختصر  فہرست اوقات درج ذیل  ہے:

12092 کاٹھ گودام – دہرادون

نینی-دون جن شتابدی ایکسپریس

اسٹیشن 12091 دہرادون-کاٹھ گودام – نینی – دون جن شتابدی ایکسپریس
روانگی 05.15 کاٹھ گودام آمد 23.50
06.10/06.05 لال کنواں 22.45/22.40
06.28/06.26 رُدر پور سٹی 22.03/22.01
07.42/07.40 رام پور 21.20/21.18
08.30/08.22 مراد آباد 20.45/20.37
10.00 / 09.58 نجیب آباد 18.55 / 18.53
11.15/ 11.10 ہری دوار 17.35 / 17.30
آمد 12.30 دہرا دون روانگی 16.15
7 گھنٹے 20 منٹ روانگی کا وقت 7 گھنٹے 25 منٹ
334 کلومیٹر فاصلہ 334 کلومیٹر
  1. ریل گاڑی کی روانگی کا دن : پیر، منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ
  2. ساخت : جی ایس -3 (سیکنڈ کلاس کوچ)، جی ایس سی زیڈ-5 (سیکنڈ کلاس چیئر کار)، جی ایس سی زیڈ اے سی -2 (اے سی چیئر کار)، ایس ایل آر / ایس ایل آر ڈی-2 (سیکنڈ کلاس لگیج / پرسنل وین + گارڈ وین) =   12 کوچ
  3. تجارتی اسٹیشن : ہلدوانی، لال کنواں، رودر پور سٹی، رام پور، مرادآباد، نجیب آباد اور ہری دوار۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More