26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے این ای آئی جی آر آئی ایچ ایم ایس میں تعمیراتی مقامات کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، ؍اگست؍ اعداد و شمار اور پروگراموں پر عمل در آمد کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج شیلانگ میں واقع نارتھ ایسٹرن اندرا گاندھی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز(این ای آئی جی آر آئی ایچ ایم ایس) کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر نے اتھارٹیز ، سائٹ انجینئرز اور تعمیراتی کمپنی ایچ ایس سی سی کے افسران سے تفصیل میں بات چیت کی۔ وزیر موصوف نے این ای آئی جی آر آئی ایچ ایم ایس  میں ریجنل کینسر سینٹر، میڈیکل کالج بلڈنگ ، ہاسٹل اینڈ نرسنگ کالج کے تعمیراتی مقامات کا بھی دورہ کیا۔مرکزی وزیر نے افسران  اور انجینئرسے واضح انداز میں کہا کہ  کسی بھی قیمت پر تعمیرات کےمعیار سے سمجھوتہ نہیں کیاجانا چاہئے۔

وزیر نے ہاسپٹل کے متعدد محکموں کا بھی دورہ کیا اور اسپتال میں دستیاب خدمات کی نوعیت کے بارے میں ڈاکٹر وں اور مریضوں سے ملاقات کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے افسران اور ڈاکٹروں کی کوششوں کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے اسپتال میں دستیاب خدمات کے تئیں اظہارِ اطمینان کیا اور کہا کہ جن مریضوں سے میں نےملاقات کی ، وہ خدمات کو لے کر بہت خوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال اور اس کے اطراف میں جس طرح کی صفائی اور ستھرائی ہو رہی ہے ، اس سے بھی میں مطمئن ہوں۔ یہ قابل تعریف ہے کہ تمام چیلنجوں سے ابھرتے ہوئے  شیلانگ میں اس نوعیت  کا ایک طبی ادارہ قائم کیا جا رہاہے اور چلایا جا رہا ہے۔

 وزیر موصوف کو این ای آئی جی آر آئی ایچ ایم ایس کے افسران نے سڑک کی خراب  صورتحال اور اسپتال میں پانی کی سپلائی کی مناسب اسکیم نہ ہونے کے بارے میں اطلاع دی۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر نے محترمہ سیم سے اس معاملے توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ ادارے کو درپیش مشکل کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔ تاہم حکومت میگھالیہ کے سکریٹر ی پلاننگ ڈاکٹر بی ڈی آر تیواری نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے سڑک رابطہ کاری کا کام شروع کر دیاہے اور اس طبی ادارے کیلئے پانی کی سپلائی کے پروجیکٹ کی پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اور اس پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسران سے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل میں وہ مرکزی ایجنسیوں کو تمام ممکن مدد فراہم کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More