19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب کرن رجیجو 03 جولائی تا 06 جولائی، 2018 منگولیا کے الانوتار میں اے ایم سی ڈی آر آر، 2018 میں حصہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی؛ مرکزی وزیر مملکت برائے  امور داخلہ جناب کرن رجیجو 03  جولائی تا  6 جولائی ، 2018 تک منگولیا کے اللانوتار میں منعقد ہونے والے قدرتی آفات میں کمی لانے سے متعلق ایشیا کے وزراء کی سطح کے ایک  اجلاس  (اے ایم سی ڈی آر آر، 2018) میں حصہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفود کی  قیادت کریں گے۔

اے ایم سی ڈی آر آر، 2018 میں ایشیائی اور پیسفک ممالک کے 3 ہزار سے زیادہ وفود ، حکومتی اور غیر حکومتی تنظیمیں، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں اور ریڈ کراس اور ریڈ کریسینٹ تنظیموں کے قومی سوسائٹیز سمیت اسٹیک ہولڈرز گروپوں، بچوں اور نوجوانوں، سول سوسائٹی اور سماجی خدمت گاروں ، خواتین،  ممبران پارلیمنٹ ، مقامی افسروں، سائنس اور ٹکنالوجی  اور تعلیم کے ماہرین ، نجی شعبوں نیز  میڈیا  سے منسلک افراد اور معذوروں  کی تنظیموں کی شرکت کی امید ہے۔

وزیراعظم کے ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا ، این ڈی ایم اے کے ممبر جناب آر کے جین، این ڈی ایم اے کے ممبر جناب کمل کشور، ہندوستانی موسم سائنس کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر کے جے رمیش اور وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری (ڈیزاسٹر مینجمنٹ) جناب سنجیو کمار جندل سرکاری  وفد میں شامل ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More