نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب گجیندر سنگھ اور محترمہ کرشنا راج نے آج زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ سے ملاقات کی اور اپنا اپنا کام کاج سنبھالا۔ اس موقع پر جناب رادھاموہن سنگھ نے کہا کہ ان کے ہمراہ پہلے ہی سے ایک تجربہ کار اوربااثر وزیر مملکت جناب پرشوتم روپا ہیں ۔ اب ان دو وزرائے مملکت کے تعاون سے مجھے یقین ہے کہ نئے بھارت کے تعمیر اور کسانوں کی آمدنی دوگنی ہونے کا ریزولیوشن 2002 تک مکمل ہوجائے گا۔