19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب گڈکری نے این ایچ اے آئی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی،؍اپریل، سڑک نقل وحمل شاہراہوں اور جہاز رانی کے وزیر جناب نتن گڈکری نے قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کی تعمیر اور ایوارڈ کو تیز رفتار بنانے پر زور دیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے پروجیکٹوں کا آج جائزہ لیتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ سال 2016-17 کے دوران ریکارڈ 16271 کلو میٹر قومی شاہراہوں کیلئے فیصلہ لیا گیا ہے اور 8231 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کی گئی۔

قومی شاہراہوں کے کاموں کو مزید تیز رفتاری کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید پروجیکٹوں کے بارے میں فیصلہ لیا جاسکے اور جن پروجیکٹوں کا فیصلہ ہوچکا ہے اس پر تیزی کے ساتھ تعمیری کام ہوسکے۔ جناب گڈکری نے مزید کہا کہ سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور علاقائی افسر کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ممبئی-ودودرا، بنگلور-چنئی اور دہلی-امرتسر- کٹرہ ایکسپریس وے کو جون 2017 تک منظوری دیدی جائے گی۔ 33 سڑک کنارے کی سہولتوں کیلئے ٹینڈر کو بھی جون 2017 تک جاری کردیا جائے گا۔ اسی طرح 31 مارچ 2018 تک تمام ٹول پلازہ کے تمام لین پر الیکٹرونک ٹول وصولی کو دستیاب کرادیا جائے گا۔

پروجیکٹوں کے نفاذ میں تحویل اراضی کے مسئلے کو ایک اہم رکاوٹ قرار دیتے ہوئے جناب گڈکری نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مثبت اشتراک وتعاون کیلئے کہا۔ انہوں نے جنگلات کے کلیئرنس، آزاد انجینئروں کی تقرری جیسے مسئلوں کو تیزی سے حل کرنے کیلئے کہا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More