16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب گڈکری نے رضاکار تنظیموں اور عوام سے سڑکوں کو محفوظ بنانے میں شرکت کرنے کو کہا

Shri Nitin Gadkari, NGOs and people asked to be a partner in making the roads safer
Urdu News

نئی دہلی، 11جنوری، سڑک نقل و حمل، شاہراہوں اور جہاز رانی کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ان کی وزارت رضاکارانہ تنظیموں کو سڑکوں کو محفوظ بنانے کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کےلئے دو دولاکھ روپے دینے کو کہا ہے۔ آج نئی دہلی میں محفوظ سڑکوں کے معاملات میں کام کرنے والی رضاکار تنظیموں کی قومی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نےکہا کہ شہریوں کی ساجھیداری سڑکوں کو محفوظ بنانے میں لازم ہے۔ انہوں نے رضاکار تنظیموں سے زور دیکر کہا کہ وہ عام لوگوں میں ٹریفک قوانین اور سڑکوں محفوظ بنانے کے دوسرے معاملات کی بیداری پیدا کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مقامی ممبران پارلیمنٹ کو اپنے حلقہ کے پرخطر مقامات کے بارے میں مطلع کریں تاکہ ان کا تدارک کیا جائے۔

ملک بھر سےآنے والی 170 کے قریب رضاکار تنظیموں نے ملک میں سڑک حفاظت کے مختلف پہلوؤں پر اپنے خیالات پیش کرنے کےلئے آج یہاں میٹنگ میں شرکت کی۔ ملک میں سڑک حفاظت کی مایوس کن صورتحال پر ایک مختصر مقالہ بھی پڑھا گیا۔

وزارت 9 سے 15 جنوری تک روڈ سیفٹی ویک منارہی ہے۔ یہ میٹنگ اسی کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد اس معاملہ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More