20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنا ب کرن رجیجو کل این ڈی ایم اے کے 14ویں یوم تاسیس کاافتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو کل یہاں آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی  (این ڈی ایم اے) کے 14 ویں یوم تاسیس کا افتتاح کریں گے۔ اس سال کے یوم تاسیس کا موضوع ہے ’’آفات کے لئے پہلے سے انتباہ‘‘۔

 پہلے سے انتباہ کرنا آفات میں خطرات کو کم کرنے کا ایک اہم عنصر ہے جس سے جانوں کے زیاں اور اقتصادی اثرات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔ پہلے سے بروقت  خبردار کیا جانا مؤثر کارروائی کے لئے ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے

 پہلے سے وارننگ جاری کرنے کے نظام میں خطرات سے گھرے ہوئے لوگوں کو شامل کرنے ، عوامی سطح پر بیداری پیدا کرنے ، مؤثر طور پر وارننگ کو سب تک پہنچانے اور  اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے سرکار  ان خطرات کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ کئی برسوں میں ہم نے  وقت سے پہلے وارننگ جاری کرنے ، خاص طور پر سمندری طوفان سے متعلق بروقت وارننگ جاری کرنے میں قابل قدر پیش رفت حاصل کی ہے۔ اس مہینے کے شروع میں بھی حکام ہزاروں لوگوں کو سمندری طوفان گج سے پہلے خطرے والے علاقوں سے نکالنے میں کامیاب رہے ہیں، کیونکہ طوفان سے متعلق درست پیش گوئی کی گئی تھی۔

 متعلقہ فریق بروقت اور درست وارننگ جاری کرنے سے متعلق اہم چیلنجوں اور  اپنے رول اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے اور  اس بات پر غور کریں گے کہ خطرے میں گھرے لوگوں سمیت تمام متعلقہ لوگوں کو کس طرح وقت پر معلومات فراہم کی جاسکیں۔

آفات کو برداشت کرنے والی تعمیرات کے لئے راج مستریوں کی تربیت کا ایک مینول اور  2017 کے  گجرات سیلاب کی ایک رپورٹ بھی اس موقع پر جاری کی جائے گی۔ وزیراعظم کے ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا اس موقع پر افتتاحی خطبہ پیش کریں گے۔

اس تقریب میں این ڈی ایم اے کے ارکان اور عہدیدار ، امور داخلہ کی وزارت کے سینئر عہدیدار ، آفات کی صورت میں اقدامات کرنے والی قومی فورس ( این ڈی آر ایف) ، آفات کے بندوبست کا قومی ادارہ (این آئی ڈی ایم) ، مرکزی حکومت ، ریاستی حکومتوں کی وزارتیں ؍ محکمے ، شہری سماج ، این ڈی ایم اے کے  سابق ارکان  اور مشاورتی کمیٹی کے ارکان وغیرہ شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں ہونے والے تبادلے خیال سے آفات کے لئے پہلے سے وارننگ جاری کرنے کے ہمارے نظام  میں بہتری  آیئے گی اور بیداری پیدا کرنے میں بھی اضافہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More