16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں دستخطی مہم جاری ہے

जन्नत उल बकी के पुनर्निर्माण के लिए शहर के विभिन्न क्षेत्रों में हस्ताक्षर अभियान जारी
Urdu News

لکھنؤجولائ: مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئےدستخطی مہم بڑے پیمانہ پر جاری ہے ۔دستخطی مہم کے تحت ابھی تک چالیس ہزار سے زائد دستخط محفوظ ہوچکے ہیں۔ دستخطی مہم کا کیمپ ابھی تک درگاہ حضرت عباس رستم نگر،آصفی مسجد ،دریا والی مسجد ،عزاخانہ ٔ صغریٰ اقبال نگر اور امام باڑہ میرن صاحب میں لگا یا جاچکا ہے ۔مقامی تنظیمیں اور مؤمنین بڑھ چڑھ کر اس دستخطی مہم کو کامیاب بنا رہے ہیں۔نماز ظہر کے بعد امام باڑہ غفرانمآب میں دستخطی مہم چلائی گئی جس میں نمازیوں اور زائروں نے بڑی تعداد میںحصہ لیا۔ابھی پورے مہینہ یہ دستخطی مہم شہر کے مختلف حصوں میں جاری رہے گی ۔لکھنؤ۱۱جولائ: مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے دستخطی مہم بڑے پیمانہ پر جاری ہے ۔دستخطی مہم کے تحت ابھی تک چالیس ہزار سے زائد دستخط محفوظ ہوچکے ہیں۔ دستخطی مہم کا کیمپ ابھی تک درگاہ حضرت عباس رستم نگر،آصفی مسجد ،دریا والی مسجد ،عزاخانہ ٔ صغریٰ اقبال نگر اور امام باڑہ میرن صاحب میں لگا یا جاچکا ہے ۔مقامی تنظیمیں اور مؤمنین بڑھ چڑھ کر اس دستخطی مہم کو کامیاب بنا رہے ہیں۔نماز ظہر کے بعد امام باڑہ غفرانمآب میں دستخطی مہم چلائی گئی جس میں نمازیوں اور زائروں نے بڑی تعداد میںحصہ لیا۔ابھی پورے مہینہ یہ دستخطی مہم شہر کے مختلف حصوں میں جاری رہے گی ۔ مجلس علماء ہند لکھنؤ سے ایک لاکھ سے زائد دستخطوں کو میمورنڈم کے ساتھ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری ،وزیر اعظم کے دفتر اور سعودی سفارتخانہ کو ارسال کریگی تاکہ جنت البقیع کی تعمیر کو یقینی بنایا جاسکے ۔یہ دستخطی مہم مولانا سید کلب جواد نقوی کی سرپرستی میں چلائی جارہی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More