نئیدہلی۔ ۔بھارت کی تجارتی ترقی کی کونسل (ٹی پی سی آئی) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں گالاگھیر کنونشن مرکز میں خوراک و مشروبات ٹیکنالوجی سے متعلق افریقہ کی تجارتی نمائش میں بھارتی پویلین قائم کررہی ہے۔ اس نمائش کا انعقاد 6-4 ستمبر 2018 کے درمیان کیا جائے گا۔ بھارتی پویلین ٹی پی سی آئی کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جو وہ خوراک اور مشروبات کی صنعت سے متعلق بھارتی تجارت کو عالمی سطح پر اور خاص طور پر افریقہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کررہی ہے۔
خوراک اور مشروبات ٹیکنالوجی افریقہ (ایف ڈی ٹی۔ افریقہ) جوہانسبرگ میں جو دوسال میں ایک بار منعقد کی جاتی ہے، جنوبی افریقہ میں مشروبات اور خوراک سے متعلق ایک اعلیٰ درجے کی نمائش ہوتی ہے، جس کا مقصد مارکیٹ کی خصوصی ضروریات کو فروغ دینا ہے۔ اس تجارتی نمائش میں خوراک اور مشروبات سے متعلق صنعت پوری ویلیو چین کو شامل کیا جاتا ہے اور جنوبی افریقہ میں مارکیٹ کے چیلنجوں اور مانگوں کا حل پیش کیا جاتا ہے۔
ٹی پی سی آئی، ایف ڈی ٹی۔ افریقہ میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرنے کیلئے خوراک اور مشروبات کی صنعت سے متعلق 42 بھارتی تجارت پیشہ افراد کا ایک تجاری وفد لے جارہی ہے۔ پریٹوریا میں بھارتی ہائی کمیشن اور جوہانسبرگ میں بھارتی قونصل جنرل بھارتی پویلین کی کامیابی اور نمائش میں حصہ لینے والے بھارتی تاجروں کی اچھی تجارت کی یقین دہانی کی کوشش کررہے ہیں۔
ٹی پی سی آئی کے چیئرمین موہت سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کے کامرس کا محکمہ اس طرح کی نمائش آئندہ دنوں ترکی، میکسیکو، سعودی عرب اور اسپین میں بھی منعقد کریگا۔
ایف ڈی ٹی۔ افریقہ میں حصہ لینے والی بھارتی کمپنیاں عالمی درجے کی بھارتی خوراک اور مشروبات کی بہت سی اقسام کی نمائش کررہی ہیں، اور ان سے برآمد کے مواقع تلاش کرنے ، مشترکہ پروجیکٹ ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نہ صرف جنوبی افریقہ سے اپنے ہم منصوبوں کے ساتھ بلکہ بوستوانا ، نامبیا ، زمبابوے اور نائیجیریا جیسے دیگر جنوبی افریقی ملکوں کے ساتھ مارکیٹنگ تعلقات بنانے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔
جنوبی افریقہ کے ساتھ خوراک اور مشروبات کے شعبے میں تجارت کیلئے کافی زیادہ گنجائش موجود ہے کیوں کہ بھارت، جنوبی افریقہ کو محض 173 ملین امریکی ڈالر کی خوراک اور مشروبات برآمد کرتا ہے۔ یہ اشیاء 5740 ملین امریکی ڈالر کی مالیت کی اشیاء میں سےہیں جو جنوبی افریقہ دنیا بھر سے اپنے یہاں درآمد کرتا ہے۔ دیگر بڑی اشیاء جو جنوبی افریقہ کو اس وقت برآمد کی جارہی ہیں، ان میں مونگ پھلی ، مرچ ، بھنی ہوئی چکوری اور بھنے ہوئے دیگر کوفی متبادل، منجمد جھنگیں، میٹھے بسکٹ، ہلدی، بیت اور چقندر سے بنائی ہوئی چینی(ٹھوس شکل میں) مصالحے، ارنڈی کا تیل، خشک پیاز، دھنیے کے بیج اور تازہ یا خشک کاجوشامل ہیں۔