16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنگلات کے حقوق کے ایکٹ کے مزید موثر نفاذ کے لئے مشترکہ اعلامیہ پر ماحولیات اور قبائلی امور کی وزارتوں کے دستخط

Urdu News

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی) کے سکریٹری جناب آر پی گپتا، اور قبائلی امور کی وزارت  (ایم او ٹی اے) کے سکریٹری ، جناب انل کمار جھا نے  وزیر ماحولیات جناب  پرکاش جاوڑیکر اور قبائلی امور کے وزیر، جناب ارجن منڈا کی موجودگی میں آج نئی دہلی میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔

مشترکہ اعلامیےکا جس میں ریاستوں /مرکزی خطوں کے تمام چیف سکریٹریوں سے رجوع کیا گیا ہے، تعلق جنگلات کے حقوق سے متعلق ایکٹ (ایف آر اے)  2006 کے مزید موثر نفاذ اور جنگل میں رہنے والے درج فہرست قبائل اور روایتی طور پر جنگل میں رہنے والے دیگر لوگوں کے روزگار کیبہتری کے امکانات کو بروئے کار لانے سے ہے۔

اس موقع پرقبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبائلی اور جنگل میں رہنے والے دیگر لوگ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ ، ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے احاطہ کو بڑھانے کے ذریعہ آب و ہوا کی تبدیلی کی طرف کوششوں میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اپنے کلیدی خطبے میں جناب منڈا نے کہا کہ آج کے مشترکہ اعلامیے کا رُخ جنگل کے رہائشیوں کے حقوق اور فرائض کی طرف  ہے اور مقصد جنگل کے انتظام کے عمل میں ایسی برادریوں کی شرکت کو بہتر بنانا ہے۔

وزیر موصوف نے اجتماع کو مزید بتایا  کہ 10 اگست 2020 کو دونوں وزیروں کی ایک میٹنگ ہوئی تھی جس کا مقصد جنگلات کے انتظام میں برادری کی شرکت کو یقینی بنانے کے معاملات کو حل کرنا تھا اور آج کا مشترکہ اعلامیہ  اس کے بعد کی جانے والی مشاورتوں کا نتیجہ ہے۔

وزیر ماحولیات  جناب جاوڑیکر نے کہا کہ مشترکہ اعلامیہ وزارتوں اور محکموں کے مابین ہم آہنگی کے لئے الگ الگ کام کرنے کے بجائے وزارتوں اور محکموں کے مابین تال میل اور ہم آہنگی کے حصول کا مظہر ہے اور یہ ایک بہت ہی مثبت پیشرفت ہے۔

وزیر ماحولیات نے کہا ’’حکومتِ ہند قبائلیوں اور قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ منظور شدہ اکلوویہ ماڈل رہائشی اسکولوں  کی تعداد 620 ہوگئی ہے۔ اسی طرح ، ون دھن یوجنا کےآغاز اور پچھلے کچھ برسوں میں کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی حد میں معمولی جنگلاتی مصنوعات کی تعداد میں اضافے نے قبائلیوں کی آمدنی اور معاش کے امکانات کو بہتر بنانے میں بے حد مدد کی ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے قبائلی امور  محترمہ رینوکا سنگھ سروتہ نے خوشی کا اظہار کیا اور مشترکہ اعلامیے کو تاریخی قرار دیا جو تمام ذمہ داروں کو اکٹھا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کیکہیہ جنگل میں رہنے والوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

وزیر مملکت برائے ماحولیات جناب بابل سپریو  نے جنگلات کے حقوق کے ایکٹ مجریہ 2006 کے مقاصد کو صحیح طریقے سے حاصل کرنے کے لئے عملی اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ یہ اقدام جنگلات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے ساتھ  ساتھ درج فہرست قبائل اور دیگر رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک طویل سفر طے کرے گا۔

اس تقریب میں 300 سے زائد مدعوئین نے شرکت کی جن میں ریاستی حکومت کے عہدیدار شامل ہیں جیسے جنگل، محصول اور قبائلی بہبود کے محکموں کے پرنسپل سکریٹری/ سیکریٹریز، جنگل کے پرنسپل چیف کنزرویٹرز، قبائلی بہبود کے محکموں کے کمشنر/ ڈائریکٹرز، قبائلی تحقیقاتی اداروں کے ڈائریکٹرز نیز غیر سرکاری تنظیموں اور شراکت دار تنظیموں کے ممبران۔

مشترکہ اعلامیے کی نمایاں خصوصیات کے لئے یہاں کلک کریں

Click Here For Salient Features of Joint Communication

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More