19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنگلات ہمارا خزانہ ہے ان کا تحفظ اور حفاظت کریں:نائب صدر

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے کہا ہے کہ ہندوستان جیسے حیاتیاتی تنوع والے ملک میں ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے جنگلوں کا تحفظ اور حفاظت کی جائے اور اس خزانے کو حفاظت اور ترقی کے ساتھ آئندہ نسلوں تک منتقل کیا جائے۔ وہ آج یہاں انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) کے زیر تربیت افسروں (2019-2017) کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے افسروں سے کہا کہ وہ جنگلاتی رقبے میں ہورہی کمی، ماحولیاتی انحطاط، عالمی درجہ حرارت میں اضافہ، ہوا اور پانی کے آلودگی وغیرہ کے سبب زندگی کو سہارا دینے والے  عالمی نظامات(گلوبل لائف سپورٹ سسٹمز)میں عدم توازن سے باخبررہیں۔ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جنگلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے فاریسٹ افسروں سے کہا کہ وہ قیادت فراہم کرنےکے علاوہ انسانی برادری اور قوم کو جنگلوں سے ہونے والے فوائد میں ایک سہولت کار کے طورپر کام کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جنگلاتی بندوبست محض جنگلوں اور جنگلی جانداروں کے بندوبست تک ہی محدود نہیں رہ گیا ہے، بلکہ اس کا تعلق زمین ، پانی اور ہوا کی صحت کو برقرار رکھنے سے متعلق سرگرمیوں سے بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جنگلوں کے تحفظ سے متعلق قدیم تصورات سے باہر نکلیں اور ایک زیادہ کھلا ، امداد باہمی پر مبنی اورماحولیاتی اعتبار سے قابل عمل پہلو کو اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگلوں کے بندوبست سے متعلق فیصلے کرتے وقت سماجی ، اقتصادی اور ثقافتی پہلوؤں کو پیش نظر رکھیں ۔

نائب صدر جمہوریہ نے افسروں سے کہا کہ وہ جنگلوں کے تحفظ اور انسان کی بقاء سے متعلق مسائل کا تدارک احتیاط کے ساتھ کریں۔ انہوں نے ان افسروں کو مشورہ دیا کہ وہ جنگلاتی علاقوں میں رہنے والے بھوکے اور محروم لوگوں کے مسائل سے نمٹتے وقت اپنے علم اور ہنرمندی کا استعمال انسانی ہمدردی کے ساتھ کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے انڈین فاریسٹ سروس کے زیر تربیت افسروں اور افسروں سے کہا کہ وہ ماحولیات کی بازیابی اور اس کے تحفظ کے لیے ٹھوس کارروائی منصوبہ تیار کریں اور اس میں جنگلاتی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو شامل کریں۔انہوں نے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ جنگلاتی سرگرمیوں پر مبنی پروگراموں کے توسط سے ایسے لوگوں کے لیے روزگار کے اضافی مواقع پیدا کئے جائیں

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More