17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنہیں ویکسین کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ، انہیں سب سے پہلے ملے گی : پی ایم

Urdu News

نئی دلّی: وزیر اعظم نریند مودی نے کہا ہے کہ   بھارت کی  کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی مہم  انتہائی انسانیت کے جذبے  اور اہم اصولوں پر مبنی ہے ۔  جن لوگوں کو   ویکسین کی  سب سے زیادہ  ضرورت ہے ، انہیں یہ  پہلے ملے گی ۔  جن لوگوں کو  انفیکشن  سے متاثر ہونے کا  سب سے زیادہ  خطرہ ہے ، انہیں پہلے ٹیکہ  لگایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے ڈاکٹر ،  نرسیں ، اسپتال  کے صفائی ستھرائی  کے ورکر  اور نیم طبی عملے    کا ٹیکہ  لگوانے کا پہلا حق ہے ۔ یہ ترجیح   سرکاری اور  پرائیویٹ سیکٹر دونوں  کے طبی  اسپتالوں کے دستیاب ہے ۔  وزیر اعظم آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے   کووڈ – 19 ٹیکہ کاری مہم لانچ  کرنے کے بعد  اظہارِ خیال کر رہے تھے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  طبی عملے کے بعد  ضروری خدمات کے ارکان  اور  اُن لوگوں کو  ، جو ملک کی سکیورٹی  اور امن و قانون   کے لئے ذمہ دار ہیں  ، ٹیکہ لگایا  جائے گا ۔   ہماری سکیورٹی فورسز   ، پولیس کا عملہ  ، فائر بریگیڈ   ، صفائی ورکروں کو ترجیح دی جائے گی ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ اِن کی تعداد تقریباً 3 کروڑ ہے اور بھارتی حکومت  اِن کی ٹیکہ کاری  کے اخراجات برداشت کرے گی ۔

          ٹیکہ کاری مہم  کے  بہترین بندوبست  کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے  لوگوں کو خبر دار کیا کہ وہ  دو خوراکیں    لینا نہ بھولیں اور  اس کے بارے میں  محتاط رہیں ۔  انہوں نے کہا کہ  ان دو خوراکوں کے درمیان ایک مہینے کا وقفہ  ہو گا ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ  ویکسین لینے کے بعد بھی   اپنی احتیاط جاری رکھیں کیونکہ  دوسری  خوراک لینے کے دو ہفتے  بعد ہی  انسانی جسم  کورونا کے خلاف  ضروری   قوت مدافعت  پیدا  کر سکے گا ۔

          جناب مودی نے  ہم وطنوں سے درخواست کی کہ وہ   ٹیکہ کاری   کے وقت میں بھی  اسی  طرح کے  تحمل  کا اظہار کریں ، جس طرح انہوں نے کورونا کے خلاف لڑائی کے دوران کیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More