20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جواہر لا ل نہرو پورٹ کنٹینر ٹرمنل نےاین۔4 ٹرمنل آپریٹنگ نظام کا انتخاب کیا

Jawaharlal Nehru Port Container Terminal selects N4 Terminal Operating System
Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اکتوبر۔جواہر لال نہرو پورٹ کنٹینر ٹرمنل ایک کنٹینر ٹرمنل ہے جس کا ہندوستان کے سرکردہ پورٹ۔ جے این پی ٹی کے ذریعے براہ راست بندوبست کیاجاتا ہے۔ جواہر لال نہرو پورٹ کنٹینر مسلسل اختراع کررہا ہے۔ اور اپنی کارکاروائیاں بڑھا رہا ہے تاکہ کسٹمر (گاہک) کو بے روک ٹوک خدمات فراہم کی جاسکے اورش کاروبار کو آسان بنایاجاسکے۔ جو اہر لال نہرو پورٹ کنٹینر ٹرمنل نے اپنے ٹرمنل آپریٹنگ نظام کو ایس پی اے آر سی ایس این۔ 4 پلیٹ فارم تک اپ گریڈ کیا ہے تاکہ ٹرمنل کے آپریشنل سلسلے کو اس مقصد کے ساتھ اچھے انجام تک پہنچایا جاسکے کہ جواہر لال نہرو پورٹ کنٹینر ٹرمنل کی صلاحیتوں میں اضافہ کیاجائے گا۔ تاکہ گاہک بہتر پیداواریت کاتجربہ حاصل کرسکیں۔جواہر لال نہرو پورٹ کنٹینر ٹرمنل نے خودکار نظام کے ساتھ ساتھ تیزی کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کے لئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ جس سے لاگت کو کم کرنے میں مدد ملی ہے اور عمل آوری میں تیزی آئی ہے۔ اور کلائنٹس(گاہکوں) کے لئے وقت اور دستاویز کو آسان بنانے میں مدد ملی ہے اور شراکت داروں کو ان کے ساتھ کام کرناآسان ہوگیا ہے۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More