17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرسٹ میں خواتین کے لئے پیشہ ورانہ تربیت

Urdu News

نئی دہلی: جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ (JNPT) نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت جن شکتی سنستھان (JSS) کے اشتراک سے خواتین کے لئے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔ JNPT ہندوستان کا کنٹینر بندوبست والی اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا افتتاح اس کے چیئرمین جناب سنجے سیٹھی نے گرام پنچایت ، نوین شیوا، ممبئی میں کیا۔

1.jpg

JNPTنے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری فنڈ (CSR) کے تحت رائے گڑھ ضلع میں ایک ہزار مستفدین کے لئے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کی مد میں پچاس لاکھ روپے کی رقم منظور کی ہے۔ تین مہینے چلنے والے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں ہنر مندی کے فروغ اور خواتین کو روزگار سے منسلک ہنر سکھانے پر توجہ دی جائے گی جس سے خواتین کو عام دھارے میں شامل ہونے میں آسانی ہوگی۔ ان پیشوں میں بیوٹی کلچر اور صحت نگہداشت، نرسنگ ہومز میں مددگار، سنیٹری پیڈ کی تیاری، ترکاریوں اور مچھلیوں کو سکھانے ، ورلی پینٹنگ اور اگربتی پیکنگ جیسے ہنر شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں JSS نے رائے گڑھ ضلع میں JNPT کی مدد سے 450 مستفدین کو اٹھارہ کورسوں میں تربیت دی۔ اس اقدام کے موجودہ مرحلے میں تقریبا 400 مستفدین کو رائے گڑھ ضلع میں سولہ مختلف کورسوں میں تربیت دی جائے گی اور پانچ بیچ اورن تعلقہ کے لئے ہوں گے۔

2.jpg

جن شکتی سنستھان ہنرمندی کے فروغ اور انٹر پرنٹرشپ کی وزارت سے منسلک ایک رضاکار تنظیم ہے اور پندرہ برس سے زیادہ عرصے سے ہنرمندی کے فروغ اور روزگار پیدا کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔ JSS نے 40 قسم کے کورس چلائے ہیں اور 28 ہزار سے زیادہ امیدواروں کو ٹرینڈ کرچکی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More