26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جونیئر اور کیڈٹ ٹیموں نے نوجوانوں کی عالمی تیراندازی کی چیمپئن شپ میں بھارت کے لیے 15 تمغے حاصل کیے جو ابھی تک کے سب سے زیادہ ہیں

Urdu News

نئی دہلی، 15 اگست کو جب بھارت نے یوم آزادی منایا، تو جونیئر اور کیڈٹ تیر اندازوں نے لاکھوں لوگوں کو چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔  تیر اندازوں نے نوجوانوں کی عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ کے آخری دن پولینڈ کے روکلا نے یہ کامیابی حاصل کی۔ تیر اندازی کے یہ مقابلے 9 سے 15 اگست   کے درمیان 2021 میں منعقد کیے گئے تھے۔

جونیئر اور کیڈٹ ٹیموں کی مہم ابھی تک کے سب سے زیادہ تمغے جیتنے کے ساتھ ختم ہوئی جس کے تحت 15 تمغے حاصل کیے گئے (8 سونے کے ، 2 چاندی کے اور 5 کانسے کے تمغے حاصل کیے گئے) تمغوں کی یہ تعداد نوجوانوں کی عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ میں ابھی تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ کمپاؤنڈ تیر اندازی میں تین سونے کے ، 2 چاندی کے اور 2 کانسے کے تمغے حاصل کیے گئے۔ جبکہ ریکرو تیر اندازی میں 5 سونے اور 3 کانسے کے تمغے حاصل کیے گئے۔ ان مقابلوں میں کل 520 تیر اندازوں نے شرکت کی تھی۔ روک لا سے قبل بھارتی تیر اندازوں نے نوجوانوں کی عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ / جونیئر ورلڈ (پرانا نام) میں  کل 26 تمغے جیتے گئے تھے ( جن میں 6 سونے کے، 9 چاندی کے اور 11 کانسے کے تمغے) ہیں)۔

یہ مقابلے دوسرے معنوں میں بھی اہم ہیں  کیونکہ 24 تیر اندازوں میں سے 14 تیر انداز حصہ لینے کے لیے گئے تھے۔ نہ صرف یہ کہ ان پانچ نوجوان تیر اندازوں نے جنہوں نے تمغے جیتے ہیں انہیں سینئر ٹیم کا ممبر بھی منتخب کیا گیا اور یہ تیر انداز ستمبر 2021 میں منعقد ہونے والی امریکہ – عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ ایتھلیٹ میں بھی عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

بھارت کی تیر اندازی کی ایسوسی ایشن کے صدر اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے اور دیگر حصہ لینے والے ایتھلیٹ کو مبارکباد دی ہے۔  وزیر موصوف نے یہ مبارکباد ان ایتھلیٹ کو آج بھارت واپس آنے پر دی۔  جونیئر اور کیڈٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا  ‘‘آپ سبھی کو محنت اور کاوش سے حاصل کی گئی کامیابی پر مبارکباد۔  ہم کو آپ سبھی پر فخر ہے۔ ٹیم کے ہر ممبر کی کوشش غیرمعمولی رہی۔ ’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More