21.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جوہانسبرگ میں ہند – جنوبی افریقہ تجارتی کانفرنس اختتام پذیر

Urdu News

کامرس اور صنعت اور شہری  ہوا بازی  کے مرکزی وزیر جناب سریش  پربھو نے 29 اور 30 اپریل ، 2018 ء کو جوہانسبرگ ، جنوبی افریقہ میں منعقدہ ہند – جنوبی  افریقہ  تجارتی  کانفرنس میں شرکت کی ۔ اپنے دورے  کے دوران وزیر موصوف نے باہمی سلسلے کی مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔ ان میں جنوبی افریقہ  کے اپنے ہم منصب یعنی  تجارت اور صنعت کے وزیر ڈاکٹر روب ڈاویس اور سوئٹزر لینڈ ، بوٹسوانا اور لیسوتھو کے وزراء شامل ہیں ، سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں ۔

          مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے کہاکہ ہندوستان ان ممالک کے درمیان تاریخی  تعلقات اور رشتے قائم ہوں گے اور اقتصادی شراکت داری  کو آگے لے جانے کا اعادہ کیا ۔

          وزیر موصوف نے ہند – جنوبی  افریقہ سی ای او فورم  کے اراکین سے بھی ملاقات کی ۔ ان اراکین نے ہند – افریقہ  تعلقات کو مستحکم کرنے اور ان تعلقات کو مزید تعاون کے لئے حکومتِ ہند کی کوششوں میں اپنا مکمل  اعتماد ظاہر کیا ۔

          جناب سریش پربھو نے ساؤتھ  افریقہ ڈیولپمنٹ  کمیونٹی ( ایس اے ڈی سی  ) کے وزراء سے ملاقات کی اور انڈیا – ایس اے ڈی سی  ڈائلاگ میں بھی شرکت کی ۔ ان وزراء اور تجارتی رہنماؤں نے اپنی کوششوں سے تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے ذریعہ  خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ۔

          جناب شریش پربھو نے کانفرنس کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان اور جنوبی  افریقہ کے درمیان تعاونی عمل قائم کرنے  کے بارے میں بات چیت کی ۔

          اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے ٹاٹا موٹرس ، جنوبی افریقہ  اسمبلی  پلانٹ  کا دورہ کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More