نئی دہلی: جہاز رانی کی وزارت نے اپنی ویب سائٹ shipmin.gov.inکو نئے سرے سے تشکیل دیا ہے اور اس کا آغاز تیس اپریل دو ہزار بیس کو کیا ہے۔ نئی ویب سائٹ اوپن سورس ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور این آئی سی کلاوڈ میگھراج پر دستیاب ہے۔
اس ویب سائٹ کی ڈیزائننگ حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کے جاری کردہ حکومت ہند کی ویب سائٹوں ( جی آئی جی ڈبلیو) سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق کی گئی ہے۔ نئی ویب سائٹ کی اچھی ڈیزائن اور ڈائنمک ہوم پیج ہے۔ اس ویب سائٹ میں بہتر ویڈیو اپ لوڈنگ کی سہولت کے ساتھ سوشل میڈیا انٹگریشن ایک نئی خصوصیت ہے۔