17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جہاز رانی کے لئے جی ایس ٹی پر ورکشاپ

Urdu News

نئی دہلی، جہاز رانی کی وزارت نے سمندری آمد و رفت اور نقل و حمل سے متعلق تمام فریقوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے آج نئی دہلی میں ’’جہاز رانی کے لئے جی ایس ٹی‘‘ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں بندرگاہوں، ان سے مربوط اور ذیلی تنظیموں اور جہاز رانی کی وزارت کی تنظیموں اور صنعتی انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شپنگ کے سکریٹری جناب راجیو کمار نے ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جہاز رانی کی وزارت کی یہ کوشش ہے کہ وہ بھارتی حکومت کی کوششوں کو بحری برادری تک پہنچائے اور اس کے ساتھ ساتھ صنعت کی تشویش کو سمجھیں تاکہ کسی روکاوٹ کے بغیر جی ایس ٹی نفاذ کو اپنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزارت اور اس کے تمام ذیلی دفاتر نے جی ایس ٹی کے خوش اسلوبی سے نفاذ کے لئے جی ایس ٹی کے خصوصی سیل قائم کئے ہیں۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں نے سب سے زیادہ لاگت اور جی ایس ٹی پر عمل درآمد کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا اور جہاز رانی کی وزارت نے کئی ایسے معاملات پر نوٹ تیار کیا ہے جن پر وزارت خزانہ کی توجہ مرکوز کرانے کی ضرورت ہے۔ ورکشا پ میں ریوینیو اور صنعت کے محکموں کے جی ایس ٹی ماہرین نے تفصیلات پیش کیں اور جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق کئی پہلوؤں پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More