20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘ جہاز سازی کے توسط سے تعمیرِ ملک’ کے موضوع پر فکی کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی مذاکرے سے ایڈمیرل کرم بیر سنگھ سی این ایس کا خطاب

Urdu News

نئی دہلی، بحریہ کے سربراہ  ایڈمیرل کرم بیر سنگھ  ای وی ایس ایم ،

اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی نے آج نئی دلّی میں جہاز سازی کے توسط سے تعمیر  ملک  کے موضوع پر فکی کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی مذاکرے میں  صنعت کے مندوبین اور بھارتی بحریہ کی سینئر  شخصیات سے خطاب کیا ۔ 

          اپنی تقریر کے  ابتدا میں ایڈمیرل کرم بیر سنگھ نے کہا کہ اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہیں  اعزاز کا احساس ہوا ہے کیونکہ اس سیمینار کا اہتمام   جہاز سازی کے توسط سے  تعمیر  ملک    کے موضوع پر کیا گیا ہے ۔   بحری معاملات  پر عبور رکھنے والے زبردست   دانشوران کی اتنی بڑی تعداد سے  ہم کلام ہونے  کا بھی موقع ان کے لئے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں  فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کا  شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، جس نے اس مذاکرے کا اہتمام کیا ہے ۔  ہمارے نالج پارٹنر یعنی نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن ، بحری برادری کے  ممتاز  سامعین  ، صنعتی  دنیا کے  ممتاز ماہرین اور  سرکاری اداروں کے  ذمہ داران اس مذاکرے میں شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہےکہ یہاں جو کچھ بھی زیر بحث آئے گا ، اُس کے توسط سے  بھارت میں جہاز سازی کے مکمل عمل کو  زبردست تقویت حاصل ہو گی ۔ 

          ایڈمیرل کرم بیر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے  ہمارے ملک کی معیشت کو  2024 ء تک پانچ کھرب  ڈالر کے راستے پر  لے جانے  کے منصوبے کا اعلان کیا ہے  ۔ ان کے خیال سے جہاز سازی کا عمل اور اس کا شعبہ   اس میں خاطر خواہ طور پر اپنا تعاون دے سکتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج یہاں تقریر کرنے والے متعدد مقررین  جہاز سازی کے عمل کو مہمیز کرنے ، خصوصا ً کاروباری پیمانے پر جہاز سازی کو بھارت میں آگے بڑھانے پر اظہارِ خیال کریں گے ۔  تاہم وہ بذاتِ خود بھارتی بحریہ کی جہاز سازی سے متعلق پہل قدمیوں پر  ہی زور دینا چاہیں گے اور یہ بھی تعمیر ملک سے مربوط  سرگرمیاں ہیں ۔ 

          ایڈمیرل نے اپنے خیالات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بحریہ  کلی طور پر  اندرون ملک جہاز سازی  کا ایک نظام وضع کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتی آئی ہے اور  میک اِن انڈیا کے قومی مشن بننے سے 50 سال قبل سے  اُس کا مشن یہی رہا ہے ۔ بحریہ نے اندرون ملک جہاز سازی کے لئے اختراعی قدم اٹھائے ہیں اور 1964 ء میں اِس کے لئے ایک سینٹرل ڈیزائن آفس بھی قائم کیا تھا ۔ بحریہ نے اب تک مختلف زمروں کے 90 جنگی بحری جہاز تیار کئے ہیں ۔ انڈین شپ یارڈس میں  130 پلیٹ فارم سے زائد  پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ پہلا آئی این ایس اَجے جی آر ایس ای کے ذریعے 1961 ء میں وجود میں آیا تھا ۔  بحریہ کی جہاز سازی  کو  بھارت کی کامیابیوں کی داستان کا ایک باب کہا جا سکتا ہے ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی بحریہ اور صنعت کے مابین بہت اچھا تال میل موجود ہے اور خود کفالت تئیں ہماری عہد بندگی کا بھی یہی اظہار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سفر کو خریداری کرنے والی بحریہ سے تعمیر کرنے والی بحریہ کی جانب  لے جانا ہے اور یہ سفر اسی لحاظ سے طے کیا گیا ہے ۔  آج بحریہ بجا طور پر جہاز سازی میں اپنے تعاون کی دعویدار ہو سکتی ہے ۔   

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More