19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی آر-9 اور جی ایس ٹی آر -9 سی کو اور زیادہ آسان بنایا گیا اور ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخیں بڑھائی گئیں

Urdu News

نئی دہلی، حکومت نے آج مالی سال 18-2017  کے لئے فارم جی ایس ٹی آر-9 (سالانہ ریٹرن) اورفارم  جی ایس ٹی آر -9 سی (ملان اسٹیٹمنٹ) داخل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 دسمبر 2019 اور مالی سال 19-2018 کے لئے ان کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 مارچ 2020 کر دی ہے۔  حکومت نے ان فارموں میں مختلف فیلڈس کو متبادل بناکر انہیں آسان بنانے کابھی فیصلہ کیا ہے۔

بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمس کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی ) نے آج جی ایس ٹی آر -9  سالانہ ریٹرن اور جی ایس ٹی آر -9سی ملان اسٹیٹمنٹ کو آسان بنانے سے متعلق ترامیم کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ جس کے تحت دیگر باتوں کے علاوہ ٹیکس دہندگان کو مالی سال 18-2017 اور سال 19-2018 کے لئے کچے مال سے جڑی خدمات اور کیپیٹل گڈس  پر لئے گئے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو الگ الگ دستیاب نہ کرانے اور آؤٹ پٹ ، ان پٹ ( کچا مال وغیرہ )کے ایچ ایس این سطح سے جڑی معلومات فراہم نہ کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سی بی آئی سی نے امید جتائی ہے کہ ان تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخیں بڑھا دینے سے سبھی جی ایس ٹی دہندگان کے لئے مالی سال 18-2017 اور مالی سال 19-2018 کے لئے اپنے سالانہ ریٹرن اور ملان اسٹیٹمنٹ کو وقت پر داخل کرنا ممکن ہو جائے گا ۔ جی ایس ٹی آر -9  اور جی ایس ٹی آر -9سی داخل میں ٹیکس دہندگان کو  ہو رہی مشکلات کے سلسلے میں مختلف ری پرزنٹیشن  حاصل ہوئے تھے۔جن پر حکومت نے ایک بہت ذمہ داری کے ساتھ قدم اٹھائے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مالی سال 18-2017 کے لئے جی ایس ٹی آر -9  اور جی ایس ٹی آر -9سی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2019 تھی وہیں مالی سال 19-2018 کے لئے جی ایس ٹی آر -9  اور جی ایس ٹی آر -9سی داخل کرنےکی آخری تاریخ 31 دسمبر 2019 تھی ۔ ان فیصلوں کو عمل میں لانے والے نوٹیفکیشن کو آج جاری کر دیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More