17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی آر-2 داخل کرنے کی تاریخ میں 30 نومبر 2017 تک توسیع

Urdu News

نئی دہلی: ماہ جولائی 2017، کے جی ایس ٹی آر- 2 داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2017 ہے۔ اہل انتظامیہ نے تجارت اور تمام ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ماہ جولائی 2017 کے لیے جی ایس ٹی آر-2 داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 نومبر 2017 تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ماہ جولائی 2017 کے لیے جی ایس ٹی آر-3 داخل کرنے کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر 11 دسمبر 2017 کردی گئی ہے (قبل آخری تاریخ 10 نومبر 2017 تھی)

اس سلسلہ میں جلد ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جارہا ہے۔ اس سے ماہ جولائی 2017 کے لیے  جی ایس ٹی آر-2 داخل کرنے کے لیے تقریبا 30.81 لاکھ ٹیکس دہندگان کو سہولت حاصل ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More