نئی دہلی، آبکاری ، بالواسطہ ٹیکسوں اور منشیات کی قومی اکیڈمی ( این اے سی آئی این) کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اشیا ء اور سروس ٹیکس کے پریکٹشنروں (جی ایس ٹی پی) کے انرولمنٹ کی کنفرمیشن کے لئے امتحان کرائے۔ یہ امتحان سینٹرل گڈس اینڈ سروس ٹیکس رولز 2017 کی ذیلی شق 3 کے تحت نوٹی فکیشن نمبر 24/2018 سینٹرل ٹیکس مورخہ 25 مئی 2018 کے ماتحت کرائے جائیں گے۔
ضابطہ نمبر 83 (1) (بی) کے تحت آنے والے جی ایس ٹی پیز کے لئے ضروری ہے کہ وہ 31 دسمبر 2018 سے پہلے یہ امتحان پاس کرلیں۔ امتحان کے پروگرام ، سلیبس اور امتحان کے لئے رجسٹریشن کی ویب سائٹ کو مناسب وقت پر نوٹی فائی کیا جائے گا۔