12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی پریکٹیشنروں کے رجسٹریشن کے لئے امتحانات کے انعقاد کی تصدیق

Urdu News

نئی دہلی: اس پریس ریلیز کے حوالے سے  وضاحت مطلوب ہے ، جو یکم نومبر 2018اور29نومبر ،2018کو جاری ہوئی تھی اورجس کا تعلق جی ایس ٹی پریکٹیشنروں کے لئے منعقد ہونے والے 17دسمبر ،2018کے امتحان سے ہے ۔ یہ امتحان جی ایس ٹی قواعد 2017کی شق بی جو ذیلی قاعدہ (1) کے تحت آتاہے ۔ یعنی وہ افراد جو سیل ٹیکس پریکٹیشنرکے طورپر درج رجسٹرہیں یا  موجودہ قانون کے تحت کم سے کم پانچ برسوں کی مدت کے لئے ٹیکس ریٹرن تیارکرنے والوں کی حیثیت سے درج رجسٹرہیں اورانھیں مذکورہ قواعد کے قاعدہ نمبر 83کے ذیلی قاعدہ (2) کے تحت درج رجسٹرکیاگیاہے ۔ مذکورہ امتحان کے لئے 4دسمبر،2018تک ( 11.59.59شام ) تک جن امیدواروں کو درج رجسٹرکیاجاچکاہے وہ پہلے سے مشتہرکردہ 26نومبر ،2018کے بجائے اب 4دسمبر ،2018تک مستحق قراردیئے جائیں گے ۔ یہ رجسٹریشن ونڈو پہلے سے مشتہرکردہ تاریخ یعنی 5دسمبر ،2018( 11.59.59شام ) کی بجائے 7دسمبر ،2018(11.59.59شام ) تک کھلی رہے گی ۔

          مزید برآں اگرایسے امیدواران پائے جاتے ہیں جو متعلقہ زمرے کے تحت 15دسمبر 2018سے 16دسمبر ،2018تک درج رجسٹرہوجاتے ہیں توانھیں بھی مذکورہ زمرے کے تحت درج رجسٹرکئے جانے کی اجازت ہوگی اوروہ بھی عارضی مدت تک شریک امتحان ہونے کے مجاز ہوں گے ۔ تاہم اس طرح کے امیدواران کو ای میل درج ذیل پراین اے سی آئی این کے روبروعارضی رجسٹریشن کے لئے درخواست گذارنی ہوگی ۔ email gstp.nacin@gmail.com.

                        اس زمرے کے امیدواران کو این اے سی آئی این کے ذریعہ مختص کردہ مراکز پرپہنچناہوگا۔ اس زمرے کے امیدواران کے ذریعہ اداکی گئی فیس ان کے استحقاق کو کسی بھی طرح  خاطرمیں نہ لاتے ہوئے نا قابل واپسی ہوگی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More