15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کا آغاز کوآپریٹیو وفاق کے لیے نئے دن کی شروعات کی حیثیت رکھتا ہے:ڈاکٹر جیتندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، ،شمالی مشرقی علاقے کی ترقی ، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا ہے کہ آدھی رات کو جی ایس ٹی کا آغاز  کوآپریٹیو وفاق کے لیے ایک نئے دن کی شروعات کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے یہ بات آج نئی دہلی میں صحت کی دیکھ بھال کے متعلق افسران کی میٹنگ میں کہی۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ 30 جون اور یکم جولائی کی آدھی رات ہندوستان کی تاریخ میں ایک ایسے اصلاحی قدم کے طورپریاد رکھی جائے گی، جس کا بنیادی مقصد ہندوستان کی قسمت میں تبدیلی لانا تھا، لیکن بعد میں اس نے حکمرانی اور سماج کے طور طریقوں میں مکمل تبدیلی کی شکل اختیار کر لی۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کو آزادہندوستان کے ایک زبردست اصلاحی قدم کے طورپر یاد کیا جائے گا، جس کے لیے مرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے اس کی تفصیلات کو قطعی شکل دینے کے لیے سینکڑوں گھنٹے خرچ کیے اور جی ایس ٹی کونسل کی 18 زبردست میٹنگوں کی صدارت کی۔

جی ایس ٹی کا مسودہ تیار کرنے کے سلسلے میں ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ ہم میں سے بہت لوگوں کو پوری طرح  اس کااحساس بھی نہیں ہوگا کہ ہم حکومت میں کام کرنے کےایک نئے طریقے کےکلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل کا ہر فیصلہ دو تہائی اکثریت کے مکمل اتفاق سے لیا گیا، جس میں دو تہائی نمائندگی ریاستوں  کی تھی۔انہوں نے کہا کہ دوسرے الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت میں ایک بڑا فیصلہ مکمل وفاق کے جذبے کے ساتھ لیا گیا ہے، جس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا مکمل تعاون رہا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More