نئی دہلی، جی ایس ٹی کونسل نے آج نئی دلّی میں منعقدہ اپنی 31ویں میٹنگ میں حسب ذیل امور کو کمیٹیوں / وزراء کے گروپ کے سونپنے کا فیصلہ کیا ہے :
- چھوٹے سروس فراہم کرنے والوں کی کمپوزیشن اسکیم میں توسیع نیز ٹیکس کی شرح اور تھریش ہولڈ کی حد کی تجویز – لاء کمیٹی اور فٹمینٹ کمیٹی
- لاٹریوں سے متعلق ٹیکس کی شرح – ریاستوں کی کمیٹی
- III. ریئل اسٹیٹ کے شعبہ میں رہائشی جائیداد پر ٹیکس لگانے کا معاملہ – لاء کمیٹی اور فٹمینٹ کمیٹی
- جی ایس ٹی کے تحت تھریش ہولڈ کی حد میں رعایت – ایم ایس ایم ای سے متعلق وزراء کے گروپ
2. جی ایس ٹی کونسل اپنی آئندہ میٹنگ میں مذکور امور کا جائزہ لے گی۔