19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کونسل نے سرکس ڈانس اورتھیٹر پر جی ایس ٹی میں راحت کی سفارش کی

Urdu News

نئی دہلی؍ جی ایس ٹی کونسل نے سرکس ڈانس اور تھیٹر پر مبنی پرفارمینسز سے متعلق جی ایس ٹی میں راحت کی سفارش کی ہے۔18 جنوری 2018 کو اپنی میٹنگ میں جی ایس ٹی کونسل نے سفارش کی تھی کہ جی ایس ٹی نے چھوٹ رکھنے کے مقصد سے سرکس، ڈانس اور تھیٹر نیز ڈرامہ یا ڈانس ایوارڈ کی تقریبات کنسرٹس او رموسیقی کے پروگراموں اور تسلیم شدہ کھیلوں کے پروگراموں کے ٹکٹ کی ابتدائی قیمت کی حد میں 250 روپے فی کس بڑھاکر 500روپے فی کس کیا جاسکتا ہے۔ کونسل نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ فی شخص کو 500 روپے تک کا پلینٹیریم میں داخلے کے لئے ابتدائی چھوٹ کا فائدہ دیا جاسکتا ہے۔

کونسل کی سفارشات کے متعلق نوٹیفیکشن 25 جنوری 2018 کو جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق 25 جنوری 2018 سے سرکس، ڈرامہ، ڈانس ، تھیٹر نیز ڈرامہ یا ڈانس ایوارڈ تقریبات کنسرٹس ، موسیقی پروگرام اور تسلیم شدہ کھیل پروگراموں کے علاوہ پلینٹیریم کے لئے ٹکٹ داخلہ 500 روپے فی کس ہوگا۔ اس میں جی ایس ٹی سے چھوٹ دی گئی ہے۔ اس  قدم  سے ملک میں ثقافت اور کھیل پروگراموں کو فروغ ملے گا۔

Related posts

1 comment

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More