16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کی محصولات جنوری 2019 میں ایک لاکھ کروڑ روپے کو عبور کر گیا

Urdu News

نئی دہلی، جنوری 2019 میں وصول کیے گیے  کل جی ایس ٹی محصولات 1,02,503  کروڑ  ہیں جن کا  سی جی ایس ٹی 17,763  کروڑ ، ایس جی ایس ٹی 24,826  کروڑ ، آئی جی ایس ٹی 51,225  کروڑ (بشمول درآمدات سے وصول کیے گیے 24,065  کروڑ  اور سیس 8,690  کروڑ (بشمول در آمدات سے حاصل کیے گیے 902  کروڑ روپے ) شامل ہیں۔ مالی سال 2018-19 ایسا تیسری بار ہوا ہے کہ جی ایس ٹی کی محصولات ایک لاکھ کروڑ کو پار کر گئی ہے ۔دسمبر اور  31 جنوری 2019 تک کل جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن داخل کیے گئے ۔

حکومت نے 18,344 کروڑ وپے سی جی ایس ٹی کو اور 14,677 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو آئی جی ایس ٹی سے مستقل طور پر دیے ہیں۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ حاصل کی کل محصولات کی رقم دسمبر 2018 میں سی جی ایس ٹی 36,107 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 39,503 کروڑ روپے شامل ہیں۔

دسمبر  میں وصول کی گئی جی ایس ٹی کی رقم   94,725 کے مقابلے جنوری 2019  میں وصول کی گئی جی ایس ٹی کی رقم  میں زبردست اضافہ ہوا  ہے ۔ جبکہ نومبر اور اکتوبر کے مہینے میں جی ایس ٹی کی رقم میں گراوٹ دیکھی گئی جو کہ بالترتیب  97,637 کروڑ اور  1,00,710کروڑ  روپے تھی۔ جنوری 2018 میں وصول کی گئی رقم 89,825کروڑ روپے کے مقابلے جنوری 2019 میں 14 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ اچھال ، صارفین کو راحت دینے کی غرض سے مختلف قسم کے ٹیکس میں کمی باوجود آیا ہے ۔ مجموعی جی ایس ٹی محصولات گذشتہ تین مہینوں کے دوران گذشتہ سال کے مذکورہ عرصے کے مقابلے 14 فیصد سے زیادہ ہے۔ 

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More