14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کی پریکٹس کرنےوالوں کے طور پر اندراج کی تصدیق کیلئے امتحان

Urdu News

نئیدہلی۔  بالواسطہ ٹیکس اور  منشیات  کی قومی اکادمی  (این اے سی آئی این ) کو 28 مئی 2018 کو  مرکزی ٹیکس  کے نوٹیفکیشن نمبر  24/2018  کے ذریعے   مرکزی اشیاء اور خدمات ٹیکس رولز  2017  کی دفعہ 83 کے  ذیلی ضابطے (3) کے تحت  اشیاء اور خدمات  ٹیکس  کی پریکٹس کرنے والے  (جی ایس ٹی پی )  کے طور پر  اندراج کی تصدیق کیلئے امتحان منعقد کرنےکا اختیار دیا گیا ہے۔

جی ایس ٹی نیٹ ورک  پر  جی ایس ٹی پی کے اندراج   کے لئے  ، جو  رول 83 کے ذیلی  رول (2)    کے تحت  رول 83 کی شق بی (1)  کے تحت سیلز ٹیکس  کی پریکٹس کرنے والے  یا ٹیکس ریٹرن  تیا رکرنے والے  کے طور پر اندراج کرانے کیلئے  ضروری اہلیت کو پور ی کرتے ہوں اور جو  موجودہ قانون کے تحت   کم از کم پانچ سال  کا تجربہ رکھتے ہوں ،انہیں  29 جنوری 2019 کی تاریخ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر  03/2019  کے  تحت  31 دسمبر 2019 تک  مذکورہ امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔  جی ایس ٹی پی  کے لئے اس طرح کے دو امتحان  پہلے بھی  31اکتوبر 2018 اور 17دسمبر 2018 کو  منعقد کیے جاچکے ہیں۔  ان کے لئے اگلا امتحان  14 جون 2019 کو  پورے بھارت میں  مذکورہ امتحان کے مقررہ مرکزوں میں  صبح گیارہ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک  منعقد کیا جائیگا۔

یہ امتحان کمپیوٹر  پر مبنی ہوگا ، امتحان کیلئے رجسٹریشن مقررہ اہمیت  رکھنےوالے  جی ایس ٹی پی  رجسٹریشن پورٹل پر کراسکتے ہیں جس کے لئے این اے سی آئی این  او ر سی بی آئی سی  کی ویب سائٹ پر  لنک فراہم کیا گیا ہے۔   14 جون 2019 کو ہونے والے امتحان کیلئے  رجسٹریشن پورٹل   21مئی 2019 کو  ایکٹیویٹ کیا جائیگا جو  4 جون 2019 تک کھلا رہے گا۔ امیدواروں کی آسانی کیلئے  ایک امداد ی ڈیسک بھی قائم کی جائے گی جس کی تفصیلات رجسٹریشن کے پورٹل  پر دستیاب ہوں گے۔  درخواست گزاروں کو اس امتحان کے رجسٹریشن کے وقت  500 روپئے کی امتحان فیس  آن لائن ادا کرنی ہوگی۔

امتحان کا طریقہ اورنصاب

پیپر: جی ایس ٹی قانون اور ضابطے:

امتحان کیلئے وقت: 2 گھنٹے 30 منٹ

ملٹی پل چوائس والے سوالو ں کی تعداد:100

سوالات کی زبان : انگریز ی اور ہندی

کُل نمبر : 200

پاس ہونے کیلئے ضروری نمبر: 100

منفی مارکنگ نہیں ہوگی

نصاب

  1. سینٹرل گڈس اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ ، 2017
  2. انٹیگریٹڈ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ، 2017
  3. اسٹیٹ گڈس اینڈ سروسز  ٹیکس ایکٹ، 2017
  4. یونین ٹیریٹوری  گڈس اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ، 2017
  5. گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (کمپن سیشن ٹو اسٹیٹس)  ایکٹ ،2017
  6. سینرل گڈس اینڈ سروسز ٹیکس رولس ، 2017
  7. انٹیگریٹڈ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس رولس، 2017
  8. آل اسٹیٹس گڈس اینڈ سروسز ٹیکس رولس، 2017
  9. وقتاً فوقتاً جاری کیے گئے نوٹیفکیشن  ،سرکلر اور دیگر  احکامات

نوٹ:  ایسے میں جبکہ  جی ایس ٹی قانون اور ضابطے  اب بھی  مرتب ہورہے ہیں، مذکورہ بالا نصاب  کے کئی آئیٹم  کے لئے  یکم اپریل 2019  کو  امتحان کیلئے   درست سمجھا جائیگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More