21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ای ایم اور جی ایس – 1 انڈیا نے خریداروں کو بااختیار بنانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، کامرس اور صنعت کی وزارت  کے ذریعے قائم کئے گئے معیارات کے ادارے جی ایس -1 انڈیا  نے آج  حکومت کی ای- مارکیٹ پلیس  (جی ای ایم)  کے ساتھ اہم مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اس سے  جی ای ایم کے خریدار اور  فروخت کار  مختلف زمروں کی ہزاروں اشیاء کے بارے میں درست اور معیاری معلومات  تک رسائی حاصل کرسکیں گے، جس سے وہ  اپنی معلومات  کے مطابق  فیصلے کرنے  کے قابل ہوسکیں گے۔

اس معاہدے پر  جی ای ایم کے ایڈیشنل سی ای او  سریش  کمار  اور جی ایس – 1 انڈیا کے سی ای او روی ماتھر  نے دستخط کئے۔ اس موقع پر  جی ای ایم کے سی ای او  رادھا چوہان ، جی ای ایم کے سینئر عہدیدار اور جی ایس-1 انڈیا کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔

جی ای ایم ، جی ایس-1 انڈیا کے ڈاٹا کارڈ سے ، جو  ملک میں  لاکھوں کروڑوں خردہ  مصنوعات  سے متعلق معلومات کی ایک قومی  ریپوزیٹری  ہے، مصنوعات کے اعداد وشمار تک رسائی حاصل کرسکے گا۔یہ معلومات براہ راست مصنوعات تیار کرنے والوں اور برانڈ مالکان  کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں۔ ہر ایک اعداد وشمار  کو  خریداروں  تک رسائی فراہم کرنے سے پہلے انہیں عالمی سطح پر  منظور شدہ  جی ایس -1  معیارات کی بنیاد پر  جانچ کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More