26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ای ایم نے ،یونین بینک آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی  دہلی: گورنمنٹ ای –  مارکیٹ پلیس  (جی ای ایم ) نے  10  اکتوبر 2019  کو نئی دلی میںیونین بینک آف انڈیا ( یوبی آئی ) کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے ( ایم او یو ) پر دستخط کئے ہیں۔اس شراکتداری کے ذریعہ یو بی آئی  ، جی ای ایم پول اکاؤنٹس  (جی پی اے ) کے ذریعہ فنڈ کی منتقلی سمیت خدمات کی فہرست فراہم کرنے  ،  جی ای ایم پورٹل  پر اندراج شدہ صارفین کو پرفارمنس  بینک گارنٹیز  ( ای –  پی بی جی  ) اور ارنسٹ منی  ڈپازٹ (ای ایم ڈی ) کا مشورہ دینے کا اہل ہوگا۔یہ مفاہمت نامہ پورٹل پر نقدی سے مبرا ،  کاغذ کے بغیر اور صاف شفاف ادائیگی کے نظام کا راستہ ہموار کرے گا اورسرکاری اداروں کے لئے ایک موثر خریداری نظام  تشکیل دے گا۔

          تلیم  کمار ، سی ای او ،جی ای ایم اوررام کمار جگلن ، صدر ،  گورنمنٹ بزنس ڈپارٹمنٹ ،  یوبی آئی کی موجودگی میں  ایس سریش کمار ، ایڈیشنل سی ای او ،  جی ای ایم اور ایس کے مہاپترا ،  فیلڈ جنرل منیجر ، دہلی  ،  یوبی آئی نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔

          ادائیگیوں اور مختلف بینکاری خدمات کے  لئے آن لائن انضمام  جی ای ایم  کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ جی ای ایم نے اسے اہل بنانے کے لئے پہلے سے ہی 14سرکاری شعبے اور نجی بینکوں کے ساتھ  مفاہمت  نامے پر دستخط کئے ہیں۔

          جی ای ایم ،  جی ای ایم پراندراج شدہ  ایم ایس ایم ای کو  انوائس فائننسنگ   اور بل ڈسکاؤنٹنگ  فراہم کرنے کے لئے دیگر بینکوں  ٹی آر ای ڈی ایس اور ایس آئی ڈی بی آئی کے ساتھ بھی کام کررہا ہے ۔اس سے ایم ایس ایم ای کو آسانی سے قرض تک رسائی اورسرکاری محکموں کے ساتھ بہتر کاروبار کرنے میں مدد ملے گی۔

          جی ای ایم حکومت ہند کی ایک پہل ہے، جو ایک اسٹاپ  پلیٹ فارم  فراہم کررہا ہے  اور جس  کے ذریعہ وہ  مختلف سرکار ی  محکموں  ، تنظیموں  ،سرکاری شعبے کی اکائیوں  کو درکار عام استعمال کی اشیا اور خدمات کی آن لائن خریداری  کی سہولت فراہم کررہا ہے۔جی ای ایم سرکاری محکموں کے لئے صاف شفاف طریقے سے براہ راست خریداری ، بولی اور ریورس نیلامی کے لئے  آلات  مہیا کرتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More