نئیدہلی۔ گورنمنٹ ای ۔ مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) نے دہلی کی خریدار تنظیموں کو مارکٹ پر مبنی خریداری کیلئے سہولت فراہم کرنے کے لئے قومی دارالحکومت خطہ دہلی (این سی ٹی) کی حکومت کےساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ دلّی جی ای ایم پر سرکردہ خریداروں میں سے ہمیشہ رہا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ دونوں اداروں کی خریداری کے رہنما خطوط کے تال میل اور نظاموں کے انضمام میں مزید تیزی لائے گا جو بغیر کسی روکاوٹ کے خریداری کے تجربے کااہل بنائے گا۔
مفاہمت نامے پر دستخط راجیو کندپال ، سی ایف او اور جوائنٹ سکریٹری ، جی ای ایم اور نیرج بھارتی ، اسپیشل سکریٹری فائنانس ، قومی دارالحکومت خطہ دہلی نے کیے۔
حکومت ہند کے محکمہ تجارت کا قائم کردہ جی ای ایم ایک جدید سرکاری خریداری کاپلیٹ فارم ہے جو صاف شفاف اور مؤثر خریداری کو یقینی بنانے کیلئے براہ راست خریداری ، بولی لگانے او رریورس نیلامی کے لئے ٹول فراہم کرتا ہے۔ پورٹل پر اندراج شدہ 40 ہزار سے زائد خریدار تنظیمیں اور تین لاکھ سے زائد فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں ہیں۔ مزید برآں جی ای ایم پر 3000 سے زائد مصنوعات کے زمرے جو کہ تقریباً 15 لاکھ مصنوعات اور خدمات پر مشتمل ہیں، دستیاب ہیں۔ پورٹل کے ذریعے فراہم کی جانے والی شفافیت ، اثرانگیزی اور جامعیت کے نتیجے میں حکومتی تنظیموں کی اوسطاً 15-25 فیصد بچت ہوئی ہے۔