16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جے این سی اے ایس آر میں اسکول آف ایڈوانسڈ مٹیریلز (ایس اے میٹ) کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی گئی

Urdu News

جواہر لعل نہرو سنٹر فار ایڈوانسڈ ریسرچ (جے این سی اے ایس  آر) کی مٹیریلز سے متعلق تمام تحقیقی سرگرمیوں کو جمع کرنے کے لیے کل  اسکول آف ایڈوانسڈ مٹیریلز (ایس اے  میٹ) کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی گئی ۔یہ  ایک ایسا مرکزہے  جوگزشتہ 30برسوں میں ملک اور دنیا بھر میں مٹیریلز کی تحقیق کے فرنٹیئر ایریاز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔

جے این سی اے ایس آرکے  جکور کیمپس میں نقاب کشائی کی تقریب میں حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی  کے محکمہ(ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری   ڈاکٹر ایس چندر شیکھر نے کہا، ’’جے این سی اے ایس آر کیمپس میں ایس اے میٹ  کے لیے ایک عمارت سے ، جو کہ غیر سرکاری فنڈز پر مبنی ہے، جیسا کہ پروفیسر سی این آر راؤ نے تصور کیا تھا، ایک خواب کی تکمیل  ہے۔‘‘

انہوں نے ایس اے میٹ  ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا،’’ نئی عمارت کی سہولت قائم ہونےسے  نئے خیالات، نئی سوچ کے عمل، نئی سہولیات پیداہونگی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’ جب بھارت 2047 میں بھارت کی  آزادی کے 100 ویں سال کی طرف بڑھ رہا ہے،ایس اے میٹ اورجے این سیاے ایس آر کی سرگرمیاں فیلڈمیں  اور اس سے آگے بھارت  کی آرزؤوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گی ۔

جے این سی اے ایس آر  کے صدرپروفیسر جییو کلکرنی نے واضح کیاکہ ، ’’جے این سی اے ایس آر میں تحقیقی سرگرمیوں نے یقینی طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی  ہے اور انسٹی ٹیوٹ کی فیکلٹی نے بھارت  اور پوری دنیا کے چند بہترین اداروں میں اپنا مقام بنایا ہے۔‘‘

جواہر لعل نہرو سنٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹیفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر) میں ایس اے میٹ  کی عمارت کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی ایف آر ایس بھارت رتن پروفیسر سی این آر راؤ کی موجودگی میں کی گئی ، جو ڈی ایس ٹی کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے اور ایک ادارہ ڈیمڈ ٹو بییونیورسٹی ہے۔

تقریب میں سنٹر فار نینو اینڈ سافٹ میٹر سائنسز (سی ای این ایس) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (آئی آئی اے پی)   کے ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ ڈین،یونٹس کے چیئرز، فیکلٹی ممبران اور سنٹر کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس اے میٹ  کی مجوزہ عمارت کی واک تھرو ویڈیو بھی دکھائی گئی۔

چیئر، کیمسٹری اینڈ فزکس آف مٹیریلزیونٹ (سی پی ایمیو) اور ایس اے میٹ کوآرڈینیٹر پروفیسر اے سندریسن  نے بتایا،’’سنسکرت میں سمات   کا مطلب مساوات ہے۔ ایس اے میٹ  بنانے کا خیال 2018 میں آیا اور یہ 28 ’’فیکلٹی ممبران پر مشتمل ہے جو کئییونٹس سے لیے  گئے ہیں۔‘‘

نینو مٹیریلز، اینرجی مٹیریلز، سافٹ مٹیریلز، بائیو مٹیریلز اور تھیوری پر مشتمل مٹیریلز کی تحقیق کے وسیع شعبے میں شامل فیکلٹی ممبران کی تعداد کے پیش نظر؛ سنٹر میں تمام مٹیریلز کی تحقیقی سرگرمیوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے ایک  امبریلا اسٹرکچر کی ضرورت محسوس کیگئی ۔ میٹنگ کا اختتام جے این سی اے ایس آر کے انتظامی دفتر کے  جناب  جوئے دیپ دیب کے  شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More