18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جے پی نڈا نے قومی وائرل ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا اجراء کیا وائرل ہیپاٹائٹس کو 2030 تک ختم کرنے کے لیے عہد بستہ: جے پی نڈا

Urdu News

نئی دہلی۔ اس پہل کے ساتھ حکومت 2030 تک وائرل ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کے تئیں کام کرنے کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے ۔  مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود  جناب جے پی نڈا نے آج یہاں عالمی ہیپا ٹائٹس ڈے کے موقع پر قومی وائرل ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام  کا اجراء کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس تقریب میں جناب جے پی نڈا نے قومی وائرل ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام  کے لیے آپریشنل رہنما خطوط ، ہیپا ٹائٹس کی جانچ کے لیے قومی لیباریٹری رہنما خطوط اور وائرل ہیپا ٹائٹس کی تشخیص اور مینجمنٹ کے لیے قومی رہنما خطوط بھی جاری کیے ۔ مواصلات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منوج سنہا  نے اس موقع پر یادگاری ٹکٹ کا اجراء بھی کیا ۔

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزراء مملکت جناب اشونی کمار چوبے اور محترمہ انوپریہ پٹیل  کے ہمراہ محترمہ پری سودن ، سکریٹری (صحت) جناب اننت نارائن نندا ، محکمہ پوسٹ میں سکریٹری ڈاکٹر وینکٹیش ، ڈی جی ایچ ایس بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ جناب وزیر اعظم نریندر مودی  کی رہنمائی میں  وزارت صحت و خاندانی بہبود روک تھام کے قابل بیماریوں کا پوری جانفشانی کے ساتھ تدارک کر رہی ہے ۔ جناب نڈا نے کہا کہ پروگرام تیار کرنے میں یکسر تبدیلی آئی ہے ۔ ‘‘یہ پروگرام زمینی سطح پر تیار کیے گئے ہیں  اور تمام شراکت داروں کو اس میں شریک کیا گیا ہے ۔ اب ہمیں یقین ہے کہ اس سے آخری شخص بھی مستفید ہوگا۔ ’’

جناب نڈا نے مزید کہا کہ ان کی وزارت نےعالمی ہدف سے پانچ سال قبل  2025 تک ٹی بی کے خاتمہ کے لیے ایک مہم پہلے ہی شروع کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کے پاس  ٹی بی کی تیزی سے تشخیص کےلیے  1100 سے زائد سی بی این اے اے ٹی مشینیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید  ٹی بی کے مریضوں  کا پتہ لگانے کے لیے بھی پہل کی گئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More