23.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جے پی نڈا نے مرکزی صحت خدمات کی نئی بھرتی کے لئے شمولیتی تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا

جے پی نڈا نے مرکزی صحت خدمات کی نئی بھرتی کے لئے شمولیتی تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا
Urdu News

نئی دہلی،   یکم  مئی  2017،  صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آج نئی دہلی میں صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے قومی انسٹی ٹیوٹ میں صحت خدمات کے مرکزی کیڈر کے نو مقررہ کردہ جنرل ڈیوٹی میڈیکل افسروں (جی ڈی ایم اوز) کے لئے پہلے شمولیتی تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزرا مملکت جناب فگن سنگھ کولستے اور محترمہ انو پریہ پٹیل بھی موجود تھیں۔

اپنی جذباتی تقریر میں جناب نڈا نے نئے بھرتی ہونے والوں کے اس 9 ہفتے کے تربیتی موڈیول کو ڈیزائن کرنے کےلئے صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے قومی ادارہ اور وزارت کو مبارکباد دی۔ جناب نڈا نے ان سے اپیل کی کہ وہ اپنا ذہن کھلا رکھیں اور نئی سوچ اور تجربات اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنتا زیادہ آپ سیکھوگے، اتناہی آپ سمجھ پاؤ گے، جو آپ تھوڑا بہت جانتے ہو۔

جناب نڈا نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کا بنیادی تربیتی پروگرام چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب فگن سنگھ نے کہا کہ یہ تربیتی میڈیکل افسروں کو زیادہ کارگر بنائے گا اور یہ ان کی موجودہ صلاحیت اور ہندرمندی کو بڑھانے کا ایک موقع فراہم کری گے۔ 9 ہفتے کا تربیتی پروگرام نئے بھرتی ہونے والوں کے لئے تیار کیا گیا ہے جس سے وہ یعنی میڈیکل آفیسرس اپنی معلوماتی بنیاد کو وسیع کرسکیں گے۔ ان میں اعتماد کی سطح بڑھے گی اور عوامی صحت کی سہولیات میں تجربہ حاصل ہوگا۔

صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انو پریہ پٹیل نے کہا کہ  یہ کورس ملک کے پبلک ہیلتھ کیئر کے لئے کافی زیادہ مدد گار ثابت ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More