17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جے پی نڈا نے ڈبلیو ایچ او کے نئے ڈائریکٹر جنرل کو مبارک باد دی

श्री जे पी नड्डा ने नए विश्‍व स्‍वास्‍थ्‍य संगठन (डब्ल्यूएचओ) के नए महानिदेशक डॉक्‍टर टेडरोस अदानॉम गिबेरेसस को बधाई दी
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے ڈاکٹر ٹیڈراس ادھانوم چبریوسس کو عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تقرری کیلئے مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کسی بھی قسم کے صحت کے بحران یا امکانات کو ختم کرنے کیلئے ، خاص طور پر ترقی پذیر ملکوں میں ایک مضبوط اور متحرک صحت نظام قائم کرنے کی خاطر ڈبلیو ایچ او کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ کام کرنے کیلئے منتظر ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈراس ادھانوم چبریوسس کو ایتھوپیا کی حکومت نے نامزد کیا ہے۔ وہ اپنی پانچ سالہ مدت کار کا آغاز یکم جولائی 2017 سے کریں گے۔

اس سے پہلے جناب نڈا نے جنیوا میں 70ویں عالمی صحت اسمبلی کی ابتدائی میٹنگ سے خطاب کیا۔ مرکزی وزیر صحت نے ’’پائیدار ترقی کیلئے2030 کا ایجنڈا تیار کرنا: صحت کیلئے بہتر نظام کا قیام‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔

جناب جے پی نڈا نے کہا کہ بھارت سب کیلئے معیاری اور کم خرچ حفظان صحت کو یقینی بنانے کیلئے عہد بستہ ہے۔ ہم نے قومی صحت مشن اور بیماریوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے قومی پروگرام کے تحت اہم سرمایہ کاری کی ہے اور ہم صحت نظام کو مزید مستحکم کرنے کیلئے عہد بند ہیں۔

جناب نڈا نے شرکاء کو بتایا کہ قومی صحت پالیسی 2017 میں بہت سے نقش راہ اور اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کو ایک مثبت کارروائی میں تبدیل کرنے کیلئے ہم ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ماہرین تعلیم اور ترقی کے ساجھیداروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک قومی ایس ٹی جی-3 ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جس میں اہم وزارتوں، ایجنسیوں اور ماہرین کی نمائند گی ہے۔

حکومت کے عہد کا اعادہ کرتےہوئے وزیرصحت نے کہا کہ بھارت سب کیلئے صحت کا احاطہ کرنے کیلئے عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے صحت کے نظام کو مستحکم کیا گیا ہے اور بنیادی صحت کے مراکز صحت اور ویلنس سینٹر اس مقصد کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری صحت خدمات کی فراہمی میں معیار کو بہتر بنانے پر زیادہ زور دیا جارہا ہے۔ جناب نڈا نے بتایا کہ ہم صحت کی سرکاری سہولیات (اسپتال وغیرہ) میں دوائیں اور تشخیص وغیرہ مفت فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More