Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومتِ ہند نے بھارت میں 43 موبائل ایپس پر پابندی عائد کی

Urdu News

نئی لّی: حکومتِ ہند کی الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت  نے آج  اطلاعاتی ٹیکنا لوجی  قانون کی دفعہ  69 اے کے تحت 43 موبائل ایپس کی رسائی  پر پابندی عائد کرنے  کا  ایک  حکم  جاری کیا ہے ۔  ان ایپس  پر  یہ کارروائی  ، ان کے  ایسی سرگرمیوں  میں ملوث ہونے سے متعلق  اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی ہے  ، جو  بھارت کے اقتدارِ  اعلیٰ اور سالمیت ، بھارت کے دفاع ، سکیورٹی  اور  عوامی  امن و قانون   کی صورتِ حال کے لئے  خطرہ ہیں ۔ الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت   نے  بھارت میں  استعمال کرنے والوں کے لئے  ، اِن ایپس کی رسائی  کو روکنے کے احکامات  ، اُن رپورٹوں کی بنیاد پر جاری کئے ہیں ،  جو   امورِ داخلہ کی وزارت کے تحت  انڈین سائبر کرائم  کو آرڈینیشن  سینٹر سے  موصول ہوئی  ہیں ۔

          اس سے پہلے 29 جون ، 2020 ء کو حکومتِ ہند نے  59 موبائل ایپس پر اور 2 ستمبر ، 2020 ء کو  مزید  118 ایپس پر  اطلاعاتی ٹیکنا لوجی قانون   کی دفعہ 69 اے کے تحت  پابندی عائد کی تھی ۔   حکومت  شہریوں کے مفادات اور  بھارت کے اقتدارِ اعلیٰ  اور سالمیت کا  ہر محاذ پر  تحفظ کرنے  کی پابند  ہے  اور اس کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جاتے ہیں ۔

          آج کے حکم میں ، جن ایپس کی  بھارت میں رسائی  پر پابندی عائد کی گئی ہے ، اُن کی فہرست   درج ذیل ہے :

  1. علی سپلائرس موبائل ایپ
  2. علی بابا  ورک بینچ
  3. علی ایکسپریس  – اسمارٹر شاپنگ  ، بیٹر لیونگ
  4. علی پے کیشیئر
  5. لالا موو انڈیا  – ڈلیوری ایپ
  6. ڈرائیو وِد لالا موو انڈیا
  7. اسنیک ویڈیو
  8. کیم کارڈ – بزنس کارڈ ریڈر
  9. کیم کارڈ – بی سی آر ( مغربی  )
  10. سول – فولو دی سول ٹو فائنڈ یو
  11. چائنیز سوشل – فری آن لائن ڈیٹنگ ویڈیو  ایپ اینڈ چیٹ
  12. ڈیٹ  اِن ایشیا
  13.  وی ڈیٹ – ڈیٹنگ ایپ
  14. فری ڈیٹنگ  ایپ – سنگل  ، اسٹارٹ یور ڈیٹ
  15. ایڈور ایپ
  16. ٹرولی چائنیز – ایشین ڈیٹنگ ایپ
  17.  ٹرولی ایشین  – ایشین  ڈیٹنگ ایپ
  18. چائنا لوَ : ڈیٹنگ ایپ فار چائنیز سنگل
  19.  ڈیٹ مائی ایج : چیٹ ، میٹ ، ڈیٹ میچیور سنگلس آن لائن
  20. ایشین ڈیٹ : فائنڈ  ایشین  سنگلس
  21. فلرٹ  وِش : چیٹ وِد سنگلس
  22.  گائز اونلی  ڈیٹنگ  : گے چیٹ
  23.  ٹیوبٹ  : لائیو اسٹریمس
  24.  وی ورک چائنا
  25.  فرسٹ لوَ لائیو  – سوپر ہوٹ  لائیو بیوٹیز لائیو آن لائن
  26.  ریلا – لیسبین سوشل نیٹ ورک
  27. کیشیئر والیٹ
  28.  مینگو ٹی وی
  29.  ایم جی ٹی وی – ہیومین ٹی وی آفیشیل  ٹی وی ایپ
  30. وی ٹی وی – ٹی وی ورژن
  31.  وی ٹی وی – سی ڈراما ، کے ڈراما اینڈ مور
  32. وی ٹی وی لائٹ
  33.  لَکی لائیو – لائیو ویڈیو  اسٹریمنگ  ایپ
  34.  ٹاؤ باؤ لائیو
  35.  ڈِنگ ٹاک
  36.   آئڈینٹیٹی  وی
  37.  آئسولینڈ  2 : ایشس آف ٹائم
  38.  باکس اسٹار ( اَرلی ایکسز )
  39.  ہورسز ایولوڈ
  40.  ہیپی فِش
  41. جیلی پوپ میچ  – ڈیکوریٹ  یور  ڈریم  آئی لینڈ
  42.  منچکن میچ : میجک  ہوم بلڈنگ
  43. کونکسٹا  آن لائن II 

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More