9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت آیوش کی دواؤں کے فارمولے اور مونو گراف پر مبنی ادویات اور ان کے استعمال کے علاوہ دوائیں تیار کرنے کی تراکیب کی کتابیں شائع کر رہی ہے : شری پدیسو نائک

Urdu News

نئی دلّی ، حکومت نے آیوش کی وزارت کے تحت ہندوستانی ادویات اور ہومیو پیتھی کے لئے فارما کوپیا کمیشن قائم کیا ہے ۔ فارما کوپیا کمیشن کااہم کام آیور وید ، سدھا ، یونانی اور ہومیو پیتھی ادویات کا بہترین معیار قائم کرنا اور ان ادویات کے نسخوں ، طریقۂ استعمال ، ادویات تیار کرنے کے طریقے اور دیگر ضابطوں سے متعلق کتابوں پر نظر ثانی اور اشاعت کرنا ہے ۔ ہندوستانی ادویات اور ہومیو پیتھی کی فارما کوپیا کمپنی اور فارما کوپیا لیباریٹریز آیور وید ، سدھا ، یونانی اور ہومیو پیتھی کی ادویات کے معیار کے تجزیے اور معیارات قائم کرنے کا کام کرتی ہیں ۔

آیوش کی وزارت کے تحت نیشنل میڈیسنل پلانٹ بورڈ قائم کیا گیا ہے ، جس کا مقصد آیوش کی دواؤں کی صنعت کے لئے معیاری جڑی بوٹیاں فراہم کرنے کی خاطر ان جڑی بوٹیوں کی کاشت ، نگہداشت ، تحفظ اور وسائل کی فراہمی کے ساتھ ان کی ترقی میں مدد اور تعاون فراہم کرنا ہے ۔ نیشنل آیوش مشن کی مرکزی امداد والی اسکیم اور مرکزی سیکٹر کی اسکیموں کے ذریعے ان سرگرمیوں کے لئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اور ان جڑی بوٹیوں کے سائنسی طور پر فروغ ، کاشت اور کٹائی کو فروغ دینے کی خاطر رہنما خطوط بھی شائع کئے گئے ہیں ۔

آیوش کے وزیر مملکت ( آزادادانہ چارج ) جناب شری پدیسو نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو مذکورہ بالا معلومات فراہم کیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More