19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت اور کسان یونینوں کے درمیان 7ویں دور کی بات چیت آج نئی دلی کے وگیان بھون میں منعقد ہوئی

Urdu News

زراعت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر ، ریلویز ، کامرس و صنعت  اور صارفین کے امور ، خوراک اورعوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے 7ویں دور کی اس بات چیت میں حصہ لیا۔ یہ بات چیت نئی دلی کے وگیان بھون میں آج 41 کسان  یونینوں کے نمائندوں کے ساتھ کی گئی۔ میٹنگ کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ، یہ خاموشی ان لوگوں کے سوگ میں اختیار کی گئی جنہوں نے احتجاج کے دوران اپنی جانیں گنوا دی تھی۔

جناب تومر نے کہا کہ پچھلی میٹنگوں کے دوران مذاکرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت کسانوں کے معاملات کا کھلے ذہن کے ساتھ  حل تلاش کرنے کی پابند ہے۔  دونوں طرفین کو حل تلاش کرنے کی سمت قدم بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ کسانوں کی بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے زرعی قوانین سے متعلق بات چیت مختلف ریاستوں کی سبھی کسان یونینوں کے  نمائندوں کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ جناب تومر نے یہ بھی کہا کہ زرعی قوانین سے متعلق شقوں کے مطابق مذاکرات، تصفیہ طلب معاملات  کے حل کے لیے کیے جا سکتے ہیں۔

آج کی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے اپنی رائے کا اظٖہار کیا اور 8 جنوری 2021 کو دوبارہ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More