16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت اپنے شہریوں کے لئے صحت اور فلاح وبہبود کی اعلی ترین ممکنہ سطحوں کے حصول کے تئیں پابند عہد ہے:انوپریہ پٹیل

Urdu News

نئی دہلی، حکومت اپنے تمام شہریوں کے لئے صحت اور فلاح وبہبود کی اعلی ترین ممکنہ سطحوں کے حصول اور سبھی کو حفظان صحت فراہم کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزیرمملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے 15 ویں بھارت صحت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔یہ اجلاس حفظان صحت پر ایک سالانہ فلیگ شپ پروگرام ہے جس کاا نعقاد آج یہاں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز(سی آئی آئی) نے کیا تھا۔ اس سال کے اجلاس کا موضوع ہے‘‘ بھارتی حفظان صحت۔ بدلتی صورت حال’’۔ اجلاس میں محترمہ انو پریہ پٹیل نے ایک رپورٹ کا اجراء بھی کیا۔ اس رپورٹ کا نام ہے  حفظان صحت فراہم کرنے کے لئے نئے ماحولیاتی نظام پیدا کرنا ۔

محترمہ انو پریہ پٹیل نے مزید کہا کہ 15 سال کی طویل مدت کے خلا کے بعد ایک سب سے بڑا پالیسی اقدام قومی صحت پالیسی، 2017 کو جاری کرناتھا۔  اس صحت پالیسی سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا راستہ ہموار ہوتا ہے اور اس سے آؤٹ آف پاکٹ اخراجات میں کمی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار برسوں میں دیگر پالیسی حصولیابیوں میں مینٹل ہیلتھ کیئرایکٹ، 2017 اور ایچ آئی وی / ایڈس( روک تھام اور قابو پانا) ایکٹ ۔2017، ایم سی آئی آرڈیننس شامل ہیں۔

وزارت کی  دیگر حصولیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے محترمہ انو پریہ پٹیل نے مزید کہا کہ حکومت کی نئی اسکیموں اور پروگراموں سے ملک کی  صحت صورت حال کو بدلنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشن اندر دھنش کے کافی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔اس نتائج کو دیکھ کر ہم نے ملک میں 2018 تک 90 فیصد مکمل امیو نائزیشن کی شرح لانے کی تاریخ کا ہدف طے کیا ہے جو کہ 2020 کے ہدف کی تاریخ سے بہت پہلے ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے یونیورسل  امیونائزیشن پروگرام میں پانچ نئے ٹیکے شامل کئے گئے ہیں جس سے ان ٹیکوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔ وزیرمملکت نے مزید بتایا کہ پردھان منتری نیشنل ڈائیلائسس پروگرام پی پی پی طریقہ سے ضلعی اسپتالوں میں غریبوں کو مفت میں ڈائیلائسس کی مفت خدمات فراہم کررہا ہے۔

آیوشمان بھارت پر مزید بولتے ہوئے محترمہ انو پریہ پٹیل نے کہا کہ یہ قومی صحت پالیسی 2017 کے ویژن کی تکمیل کی  سمت میں ایک قدم ہے اور یہ اپنے  دو ستونوں کے ذریعہ دیکھ بھال کے طریقہ کار کے تسلسل کو اپنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ستون صحت اور صحت مرکز ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کے گھروں تک حفظان صحت فراہم کرنا ہے اور اس کے تحت ملک بھر میں 1.5 لاکھ ذیلی مراکز اور ابتدائی حفظان صحت مراکز کو صحت اور صحت مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔

محترمہ انو پریہ پٹیل نے مزید کہا کہ دوسرا ستون آیوشمان بھارت۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی ایم جے اے وائی) ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں 10 کروڑ سے زائد غریب اور غیر محفوظ کنبوں کو دوسرے اور تیسرے درجے کے کیئر ہاسپٹیلائزیشن کے لئے سالانہ 5 لاکھ کا انشورنس   کور فراہم کیاجاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More