17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ایس سی ، او بی سی ، ای بی سی ، ڈی این ٹی اور دویانگ جن طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے پابند عہد ہے: تھاورچند گہلوت

Urdu News

نئی دہلی: سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت کی صدارت میں کل یہاں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت  کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزراء مملکت جناب کرشن پال گرجارند اور جناب وجے سانپلا بھی موجود تھے۔ میٹنگ کا اہم ایجنڈہ‘‘درجہ فہرست ذاتوں (ایس سی )اور دوسرے پسماندہ طبقات (اوبی سی)؍ معاشی طور پر پسماندہ طبقات(ای بی سی )؍ڈی نوٹیفائیڈ اور خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹی) اور دویانگ جن (پی ڈبلیو ڈی ) سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے وظیفہ اسکیم ’’ تھا۔

اس موقع پر جناب تھاور چند گہلوت نے اراکین کو درجہ فہرست ذاتوں (ایس سی )، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی )؍ معاشی طور پر پسماندہ طبقات (ای بی سی )؍ ڈی نوٹیفائیڈ اور خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹی) اور دویانگ جن (پی ڈبلیو ڈی ) سے تعلق رکھنے والے طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت ہند کی جاری مختلف اسکیموں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ اس وظیفوں کا مقصد اس طبقات سے تعلق رکھنے والے اور معاشی طور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو تعلیمی طور پر با اختیار بنانے میں آسانیاں پیدا کرنے اور ان کے معاشی و سماجی تفویض اختیارات کو یقینی بنانا تاکہ وہ تعلیم کی دولت سے آراستہ ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان وظیفوں کے تحت نہ صرف مالی تخصیص میں معقول حد تک اضافہ کیا گیا ہے بلکہ اہلیت کے پیمانے میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

اس موقع پر متعلقہ جوائنٹ سکریٹریوں کے ذریعہ ان وظیفوں سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی۔

درجہ فہرست ذاتوں (ایس سی )اور دوسرے پسماندہ طبقات (اوبی سی)؍ معاشی طور پر پسماندہ طبقات(ای بی سی )؍ڈی نوٹیفائیڈ اور خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹی) اور دویانگ جن (پی ڈبلیو ڈی ) سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے وظیفہ اسکیمیں حسب ذیل ہیں:

  1. درج فہرست ذاتوں (ایس سی ) کی وظیفہ اسکیمیں:
  2. درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ ۔
  3. نویں اور دسویں درجے میں زیر تعلیم  درجہ فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے پری میٹرک اسکالرشپ۔
  4. صفائی ستھرائی اور صحت کو لاحق خطرات سے متعلق شعبوں میں مصروف افراد کے بچوں  کیلئے پری میٹرک اسکالر شپ۔
  5. درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ایم فل اور پی ایچ ڈی تو تعلیم جاری رکھنے کے لئے نیشنل فیلو شپ اسکیم ۔
  6. درج فہرست (ایس سی ) وغیرہ امیدواروں کے لئے نیشنل اوورسیز اسکالر شپ اسکیم ۔
  7. ایس سی طلباء کے لئے ٹاپ کلاس اسکا لر شپ اسکیم ۔
  8. ایس سی اور اوبی سی طلباء کے لئے فری کوچنگ اسکیم۔
  9. دیگر پسماندہ طبقات (اوبی سی)؍معاشی طور پر پسماندہ طبقات(ای بی سی )؍ ڈی نوٹیفائیڈ اور خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹی):
  10. او بی سی کے لئے پری میٹرک اسکالر شپ۔
  11. اوبی سی طلباء کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ۔
  12. معاشی طورپر پسماندہ طبقات (ای بی سی ) سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئےپوسٹ میٹرک اسکالر شپ کی ڈاکٹر امبیڈکر اسکیم۔
  13. ڈی این ٹی کے لئے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کی ڈاکٹر امبیڈکر اسکیم۔
  14. جسمانی طور پر معذور افراد (دویانگ جن) کے لئے وظیفہ اسکیمیں
  15. پری میٹرک
  16. پوسٹ میٹرک
  17. ٹاپ کلاس ایجوکیشن۔
  18. نیشنل فیلو شپ۔
  19. نیشنل  اوورسیز  اسکالرشپ ۔
  20. مفت کوچنگ۔

اراکین پارلیمنٹ جنہوں نے مشاورتی  کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لیا ان میں لوک سبھا سے جناب ہری اوم سنگھ راٹھور ، ڈاکٹر (محترمہ ) ممتاز سنگھامیتا ، محترمہ وسنتی ایم  اور جناب  ونود چودااور راجیہ سبھا سے جناب احمد حسن ، جناب کے سوم پرساد شامل تھے۔ اس میٹنگ میں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کی سکریٹری محترمہ نیلم ساہنی ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ شکنتلا ڈی گملینند اور وزارت کے دیگر اعلی حکام موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More